یوگی کی پولیس پھر کٹہرے میں، شکایت دہندہ کو دھمکانے کا ویڈیو وائرل، جانچ کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2021, 11:36 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لکھنؤ،17؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایک بار پھر یوگی حکومت کی پولیس اپنے کارناموں کی وجہ سے کٹہرے میں کھڑی نظر آ رہی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) چندولی نے ایک ویڈیو کی جانچ کا حکم دیا ہے جس میں ایک پولیس انسپکٹر ایک خاتون کو اپنا راستہ بدلنے اور اسے پریشان کرنے والے بدمعاشوں سے بچنے کے لیے کہتا نظر آ رہا ہے، بجائے اس کے کہ وہ ملزم کے خلاف کارروائی کرے۔ جانچ سرکل افسر (سی او) سکلڈیہہ کے ذریعہ کی جائے گی۔

ایڈیشنل ایس پی چندولی دیارام سروج نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیو میں دھینا کے شکایت دہندہ وکاس عرف روی اپادھیائے اور انسپکٹر دھینا پور کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ خاتون پونم دوبے بھی وکاس کے ساتھ تھی۔ انھوں نے آگے کہا کہ حالانکہ مبینہ بات چیت معاملہ سے باہر کا معلوم پڑتا ہے، سکلڈیہہ کے سرکل افسر کو معاملے کی جانچ کرنے اور جلد سے جلد اپنی رپورٹ جمع کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس معاملہ میں حاصل نتائج کے مطابق کوئی بھی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق وکاس کی شادی خوشی پانڈے نام کی خاتون سے 2020 میں ہوئی تھی۔ شادی کے کچھ دنوں بعد ہی جوڑے اور ان کے گھر والوں کے درمیان زیورات کو لے کر تنازعہ ہو گیا۔ بعد میں خوشی کی فیملی نے الزام لگایا کہ وکاس اور اس کے خاندان کے اراکین اسے پریشان کر رہے ہیں۔ وکاس جب دھینا پور تھانے پہنچے اور الزام لگایا کہ ان کے سسرال والے انھیں پریشان کر رہے ہیں، تو انسپکٹر دھینا پور نے مبینہ طور پر وکاس اور ان کے ساتھ آئی خاتون کو احتیاط برتنے کے لیے کہا، کیونکہ ان کی شکایت کی جانچ جاری تھی اور دونوں گروپوں کو معاملہ حل ہونے تک صبر سے کام لینا چاہیے۔

پولیس نے کہا کہ انسپکٹر نے انھیں ٹکراؤ سے بچنے اور آمنے سامنے نہ آنے کی کوشش کرنے کے لیے کہا تھا۔ حالانکہ بات چیت کا ایک حصہ سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا تاکہ یہ غلط سوچ ظاہر کی جا سکے کہ انسپکٹر نے خاتون کو اپنا راستہ بدلنے کا مشورہ دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔