یوگی حکومت نے پیش کیا 550270 کروڑ روپے کا بجٹ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2021, 12:02 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 22؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کا پہلا پیپرلیس بجٹ پیش کیا گیا۔ وزیر مالیات سریش کھنہ نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کا پانچواں اور آخری 550270 کروڑ کا بجٹ پیش کیا۔ وزیر مالیات نے بجٹ تقریر میں کہا کہ اس بار کا بجٹ ڈیولپمنٹ کو وقف ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا فوکس خودکفیل یو پی پر ہے، اسی کے ساتھ ترقی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ ’مہیلا سامرتھیہ یوجنا‘ کو اب ریاست میں نافذ کیا جائے گا۔ بجٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی میں بند پڑی سبھی کٹائی ملوں کو پھر سے شروع کیا جائے گا۔

وزیر مالیات سریش کھنہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ ریاست میں زیادہ پروڈکشن والی فصلوں کو نشان زد کیا جائے گا۔ بلاک سطح پر زرعی پیداوار تنظیموں کا قیام کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ اس کے لیے 100 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ وزیر مالیات نے کہا کہ کسانوں کو مفت پانی کی سہولت کے لیے 700 کروڑ روپے دیا جائے گا۔ کسانوں کو رعایتی دام پر قرض دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر مالیات سریش کھنہ نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا ہدف ہے۔ سڑک حادثے میں مرنے والے کسانوں کو پانچ لاکھ کی معاشی مدد دی گئی۔ وزیر مالیات نے کہا کہ ’مکھیہ منتری ابھیودے یوجنا‘ شروع کی گئی۔ ہر گھر میں پانی، بجلی اور بینکنگ کی سہولت ملے گی۔ ویمن سیکورٹی کے لیے لگاتار مہم چلائی جا رہی ہیں۔

سریش کھنہ نے اعلان کیا کہ اجتماعی شادی منصوبہ کی توسیع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ’مکھیہ منتری سکشم سپوشن یوجنا‘ لائی جائے گی۔ اس کے تحت آنگن واڑی سنٹرس پر عدم غذائیت کے شکار بچوں کو اضافی غذا فراہم کی جائے گی۔ ریاست میں ویمن پاور سنٹر بنانے کے لیے بجٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کے ’مشن شکتی‘ کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ’’نوجوانوں کے لیے مقابلہ جاتی امتحانات کو نوجوانوں کو مفت کوچنگ دی جا رہی ہے، اس کے لیے طلبا و طالبات کو ٹیبلٹ بھی دیے جائیں گے۔ بے روزگار نوجوانوں کی کاؤنسلنگ کی جا رہی ہے۔ ابھی تک 52 ہزار نوجوانوں کو اس کا فائدہ ملا ہے۔ اتر پردیش کے دوسرے اضلاع میں بھی ایسے ہی مراکز بنائے جائیں گے۔

وزیر مالیات نے کہا کہ میرٹھ میں اسپورٹس یونیورسٹی بنائی جائے گی، دیہی علاقوں میں اوپن جم بنائے جائیں گے۔ ریاست کے 19 اضلاع میں کل 40 ہاسٹل بنائے جائیں گے۔ الگ الگ اضلاع میں وکلاء کے لیے چیمبر بنائے جائیں گے، کتابیں بھی دی جائیں گی۔ سریش کھنہ نے بتایا کہ اتر پردیش میں آپریشنل ائیر پورٹس کی تعداد 4 سے بڑھ کر 7 ہو گئی۔ ایودھیا ضلع میں زیر تعمیر ائیر پورٹ کا نام ’مریادا پرشوتم شری رام ہوائی اڈہ ایودھیا‘ ہوگا، اور اس کے لیے 101 کروڑ روپے کی تجویز بجٹ میں شامل ہے۔ زیور ائیر پورٹ میں ہوائی پٹیوں کی تعداد دو سے بڑھا کر چھ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس منصوبہ کے لیے 2000 کروڑ روپے کا بجٹ مجوزہ ہے۔ کشی نگر ائیر پورٹ کو مرکزی حکومت کے ذریعہ بین الاقوامی ائیرپورٹ اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح ریاست میں جلد ہی 4 بین الاقوامی ائیرپورٹ لکھنؤ، وارانسی، کشی نگر اور گوتم بدھ نگر میں ہوں گے۔ علی گڑھ، اعظم گڑھ، مراد آباد اور شراوستی ائیرپورٹ کا ڈیولپمنٹ تقریباً مکمل ہو گیا ہے۔ چترکوٹ اور سون بھدر ائیرپورٹ مارچ 2021 تک مکمل ہوں گے۔

وزیر مالیات سریش کھنہ نے بتایا کہ ایودھیا واقع سورج کنڈ کے ڈیولپمنٹ سمیت ایودھیا نگری کی ہمہ جہت ترقی کے منصوبہ کے لیے مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں 140 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔ لکھنؤ میں قومی ترغیبی مقامات کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔ انھوں نے مزید اعلان کیا کہ کورونا ٹیکہ کاری کے لیے 50 کروڑ روپے مجوزہ ہیں، جب کہ ’آیوشمان بھارت‘ کے لیے 13 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔ ریاست کے پی پی پی ماڈل سے میڈیکل کالج بنائے جا رہے ہیں۔ وہیں وزیر مالیات سریش کھنہ نے کہا کہ ریاست میں اب سبھی پولس رہائش کا نام مجاہد آزادی ٹھاکر روشن سنگھ کے نام پر رکھا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...