بلڈوزر کارروائی کو یوگی حکومت نے ٹہرایاجائز ، سپریم کورٹ میں دیاحلف نامہ ،اُترپردیش حکومت کا جمعیۃ علما ء پر جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2022, 12:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اترپردیش میں احتجاج میں شامل  اور یوگی حکومت کی  مخالفت کرنے والوں کی جائیدادوں کو بلڈوزر سے مسمار کرنے کے معاملے میں یوپی حکومت نے بلڈوزر کے ذریعے کی جا رہی انہدامی کارروائی کو قانونی طور پر جائز قرار دیا ہے اور  دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی  قانون کے عین مطابق ہے  اور اس میں  قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ میں  داخل کئے گئے حلف نامے میں یوپی حکومت نے کہا کہ انہدامی کارروائی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف معمول کے عمل کا حصہ ہے ۔جمعیۃ علماء غلط طریقہ سے انہدامی کارروائی کو فسادات سے جوڑ رہی ہے۔ ان معاملات میں نوٹس بہت پہلے جاری کر د ئیے گئے تھے۔یوپی حکومت نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ’ فسادیوں‘ کے خلاف علاحدہ قانون کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے، لہٰذا جمعیۃ علماء  پر جرمانہ عائد کر کے عرضی خارج کی جائے۔ جاوید محمد کے خلاف کارروائی کے تعلق سے یوپی حکومت نے دعویٰ کیا کہ الٰہ آباد میں جاوید محمد کے گھر پر کارروائی سے پہلے انہیں کئی مواقع د ئیے گئے تھے۔ اس کارروائی کا  فسادات یا احتجاج کے انتقام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 

 یوپی حکومت نے حلف نامہ میں کہاکہ عرضی گزار جھوٹا الزام لگا رہا ہے کہ ایک طبقہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ متاثرہ فریقین میں سے کسی نے بھی عدالت سے رجوع نہیں کیا ہے۔ یوپی کے اسپیشل سیکریٹری ہوم راکیش کمار مالپانی نے سپریم کورٹ میں ثبوتوں کے ساتھ ۶۳؍صفحات پرمشتمل حلف نامہ داخل کیا ہے۔ بیان حلفی کے ساتھ جاوید احمد کے گھر پر سیاسی جماعت کا سائن بورڈ سمیت تمام چیزیں عدالت کو دکھائی گئی ہیں  ۔ حلف نامے میں دلیل دی گئی کہ غیر قانونی تعمیرات کو مقامی ترقیاتی حکام نے گرایا ہے۔ یہ اتھاریٹیز ریاستی انتظامیہ سے آزاد قانونی خود مختار ادارے ہیں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ۱۶؍ جون کو جمعیۃ علماءکی جانب سے دائر عرضی پر یوپی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔