ووٹر فہرست سے نام غائب ہونے کی شکایتیں کئی مقامات پر ووٹروں نے پولنگ روکنے کا مطالبہ کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2019, 11:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلوو،19؍اپریل(ایس او نیوز) ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی ووٹر فہرست سے ناموں کے غائب رہنے کی شکایتیں سنی گئیں ۔ کئی علاقوں میں ووٹرس کے نام کے ووٹرفہرست سے غائب رہنے پرکئی افراد نے اپنی ناراضی ظاہر کی ۔ کئی افراد نے شکایت کی کہ چند دن قبل ان کے نام ووٹرس فہرست میں درج تھے لیکن آج جب وہ اپنے ووٹ کا استعمال کے لئے پولنگ بوتھ پر پہنچے توفہرست میں ان کے نام غائب تھے ۔کئی افراد نے ووٹر فہرست سے نام غائب ہونے اور ووٹرس فہرست سے نام کاٹ دےئے جانے کی شکایت کی ہے۔ بنگلور نارتھ پارلیمانی حلقہ میں آنے والے ہیبال اسمبلی حلقہ کے مقیم زبیراللہ خان نے شکایت کی کہ گنگا نگر کے پولنگ بوتھ نمبر183میں ان کے گھروالوں کے جملہ14ووٹ تھے لیکن اس مرتبہ ووٹر فرہست سے ان کے کنبہ کے تمام نام کاٹ دےئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کنبہ کے ہمراہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اپنے ووٹ کااستعمال کیا تھا ۔ آخری وقت تک بھی ووٹر فہرست میں ان کے تمام نام موجود تھے ۔ آج جب وہ اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ بوتھ پہنچے تو ووٹر فہرست سے تمام نام غائب تھے۔زبیراللہ خان نے بتایا کہ انہوں نے پولنگ افسر کے پاس موجود اے ایس ڈی لسٹ میں بھی نام تلاش کئے اور انتخابی افسر سے فون پررابطہ کیا تو انہوں نے جونےئر افسر کے خلاف شکایت درج کروانے کی صلاح دی۔ان کے علاوہ 367ووٹرس کے نام کے ووٹر فہرست سے اچانک غائب رہنے پر تعجب کااظہار کیا ۔ شہر کے کے ایل ای کالج کے پولنگ بوتھ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بنگلور دیہی پارلیمانی حلقہ میں آنے والے بوتھ میں ووٹ کرنے کیلئے پہنچے 367افراد کے نام ووٹر لسٹ سے کاٹ دےئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے مذکورہ افراد کافی حیران ہوگئے ۔ اس پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تمام افراد پولنگ بوتھ کے سامنے جمع ہوگئے اورپولنگ رکوانے کی مانگ کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا ۔ صبح6بجے ہی سے اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کیلئے مذکورہ افراد پولنگ بوتھ کے باہر انتظار میں کھڑے رہے ۔ لیکن ووٹ کا استعمال نہ کرنے پر انہیں کافی مایوس ہوکر واپس لوٹنا پڑا ۔ مذکورہ افراد نے بتایا کہ جب انہوں نے ووٹر فہرست میں اپنے ناموں کو تلاش کیا تو فہرست میں نام تھا ۔ لیکن جب ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ بوتھ پہنچے تو فہرست سے نام غائب پائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی افسروں سے نا م تلاش کرنے کی گزارش کے باوجود کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ افسروں نے انہیں بھروسہ دلایا کہ وہ فہرست میں ان کے نام تلاش کریں گے ۔ افسروں کے اس جواب پر یہاں موجود افراد نے پولنگ رکوانے کی مانگ کی ۔ ووٹرفہرست میں ووٹرس کے نام نہ ہٹانے سے متعلق انتخابی کمیشن کی کئی مرتبہ تاکید کرنے کے باوجود ووٹرس کے نام ووٹر فہرست سے غائب ہونے پرکئی افراد نے اپنی سخت ناراضگی جتائی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔