کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈیورپا نے آر ایس ایس سےاپنے تعلق کو مانتے ہوئے کہا ؛میں جس مقام پر ہوں وہ آر ایس ایس کی دین ہے

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2021, 1:16 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 6؍مارچ (ایس او نیوز)    کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈی یورپا نے اپنی زبان سے اقرار کیا کہ ان کا تعلق آر ایس ایس سے ہے،  اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے   یڈی یورپا نے بتایا  کہ   میں جس مقام پر ہوں وہ آر ایس ایس کی دین ہے۔

یڈی یورپانے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں کانگریس نے دوسرے دن بھی ایک ملک ایک الیکشن کے موضوع پر بحث میں حصہ نہیں لیا اور حسب معمول ایوان میں دھرنا جاری رکھا۔ جس پر وزیراعلیٰ ایڈی یورپا نے کہا کہ کانگریس ایک ملک ایک الیکشن کو آر ایس ایس کا ایجنڈا قرار دیتے ہوئے اس موضوع پر بحث میں حصہ لینے سے انکار کررہی ہے۔ انہوں نے  مزید بتایا کہ آج میں جس مقام پر ہوں وہ آر ایس ایس ہی کی دین ہے۔ہمارے وزیراعظم نریندر مودی بھی آر ایس ایس ورکر ہیں۔ اس کے باوجود آر ایس ایس پر طنز کرنا یا آر ایس ایس کو شک کی نگاہ سے دیکھنا کانگریس کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کانگریس کو متنبہ کیا کہ آر ایس ایس کے خلاف کچھ بھی کہنے سے باز رہے۔

یڈی یورپا نے کہا کہ اسمبلی سیشن شروع ہونے سے قبل ایک ملک ایک الیکشن پر ایوان میں بحث کرنے کانگریس سے بھی اسمبلی اسپیکر نے ان کی موجودگی میں مشورہ کیا تھا۔ کانگریس نے نہ صرف اس پر حامی بھری تھی بلکہ اس بحث میں حصہ لینے اپنی پارٹی کے19؍ اراکین کے ناموں کی فہرست بھی اسپیکر کے حوالے کی تھی لیکن ایک دن بعد کانگریس کا یو ٹرن سمجھ سے باہر ہے۔اب آر ایس ایس کو بدنام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنی بار آر ایس ایس کا نام لے گی آر ایس ایس اتنی ہی طاقتور ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...