ریاض معاہدے پرعمل درآمد پرغور کیلئے یمنی وفد کی سعودی عرب آمد

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th June 2020, 7:12 PM | خلیجی خبریں |

دبئی،25/جون (آئی این ایس انڈیا)یمن کی آئینی حکومت اور عدن کی عبوری انقلابی کونسل کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں سے طے پائے معاہدے پرعمل درآمد پرغور کے لیے یمن کی اہم شخصیات پر مشتمل وفد الریاض پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے الریاض پہنچا ہے۔ اس میں پارلیمانی کمیٹی کے ارکان اور درجنوں مشیر شامل ہیں۔قبل ازیں یمنی وزیر اطلاعات ونشریات معمر الاریانی نے کہا تھا کہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد جلد ریاض روانہ ہوگا جو سعودی عرب کی کوششوں سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد پر بات چیت کرے گا۔

خیال رہے کہ یمن کی آئینی حکومت اور عدن کی انقلابی کونسل کے درمیان تنازع کے حل کے لیے کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے میں تمام فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا تاہم اس پر مزید عمل درآمد کے لیے صلاح مشورے کا عمل جاری ہے۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتیھس نے رواں ہفتے کے وائل میں حوثیوں کی طرف سے کاری فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا حوثی باغی جنگ بندی کی کوششوں کو دانستہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے یمنی حکومت اور عبوری کونسل سے الریاض میں طے پائے جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد پر زور دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...