صعدہ میں حوثیوں کا اسلحہ ڈپو یمنی فوج کے کنٹرول میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th December 2018, 11:45 AM | عالمی خبریں |

دبئی ؍ صنعا ء 26دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) یمن کے صوبے صعدہ میں سرکاری فوج کو پیر کے روز حوثیوں کا ایک اسلحہ ڈپو ملا جس میں جدید ترین گائیڈڈ میزائل بھی موجود ہیں۔ اس ڈپو کو باغی ملیشیا اپنے ایک ٹھکانے سے فرار کے وقت چھوڑ گئی تھی۔عسکری ذرائع کے مطابق یہ ڈپو صعدہ صوبے کے شمال مشرق میں واقع ضلعے کتاف البقع کے نزدیک وادی آل بوجبارہ میں ملا جس کو کچھ عرصہ قبل آزاد کرایا گیا تھا۔ ڈپو میں بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیار موجود ہیں۔ذرائع نے باور کرایا کہ یمنی فوج نے کتاف ضلعے کی جانب اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے قریب ہے۔ادھر عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ میں متعدد میزائل لانچنگ پیڈز کو تباہ کر ڈالا۔ حوثی ملیشیا ان مقامات کو فوج، دیہات اور شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کے واسطے استعمال میں لاتی تھی۔ اس سے قبل اتحادی طیاروں نے مجز ضلعے کے مختلف علاقوں اور سحر ضلعے میں باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بم باری کی۔دوسری جانب شمالی صوبے لحج کے ضلعے القبیطہ میں یمنی فوج نے باغیوں کے زیر قبضہ نئے ٹھکانے آزاد کرا لیے۔یمنی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ القبیطہ ضلعے کے مشرقی محاذ پر آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں پہاڑی سلسلوں کے علاوہ کئی علاقے شامل ہیں ۔ جب کہ مغربی سمت الکرب اور الکعبین کے علاقوں کو باغیوں کے قبضے سے چھڑا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس دوران ہونے والی گھمسان کی لڑائی میں باغی حوثی ملیشیا کے درجنوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہو گئے اور عسکری ساز و سامان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...