یمن: نئی کابینہ کے عدن ایئر پورٹ پہنچنے پر دھماکے، 26 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 31st December 2020, 12:02 PM | عالمی خبریں |

صنعاء،31؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) یمن کے جنوبی شہر عدن کے ہوائی اڈے پر ہونے والے دھماکوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پہلا دھماکہ بدھ کی شام یمن کی نئی تشکیل شدہ کابینہ کے ارکان کو لے کر عدن پہنچنے والے طیارے کی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے فوری بعد ہوا۔  

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرکاری طیارے میں سوار حکومتی عہدیدار دھماکے میں محفوظ رہے، تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے ایک بیان میں اپنے ایک ملازم کے ہلاک جبکہ تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

پہلے دھماکے کے بعد ہر طرف دھویں کے بادل پھیل گئے اور جب لوگ اور امدادی رضاکار ہلاک اور زخمیوں کی مدد کے لیے پہنچے تو دوسرا دھماکہ ہوگیا۔

خبر  رساں ادارے اے پی کے مطابق ہوائی اڈے پر ہونے والے دھماکے کے وقت کی فوٹیج میں حکومتی وفد اور نئی کابینہ کے ارکان کو پریشانی کی حالت میں طیارے سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دھماکے کی زوردار آواز سے گھبرا کر بہت سے وزرا واپس طیارے کے اندر بھاگے، جب کہ کچھ پناہ کی تلاش میں سیڑھیوں سے چھلانگیں لگاتے ہوئے دکھائی دیے۔

ٹرمینل کی عمارت کے قریب سے دھویں کے گھنے بادل اٹھتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ جائے وقوع پر موجود عہدیداروں نے اے پی کو بتایا کہ انہوں نے ہوائی اڈے کے اندر زمین پر اور دوسری جگہوں پر لاشیں پڑی دیکھیں۔

جائے وقوعہ سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ہوائی اڈے کی عمارت کے قریب ملبے اور ٹوٹے ہوئے شیشے اور زمین پر پڑی لاشیں دکھائی گئی ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق جائے وقوعہ کی ویڈیو فوٹیجز دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی میزائل حملہ تھا۔

یمنی مواصلات کے وزیر نجیب الاوغ، جو خود بھی طیارے میں موجود تھے، نے اے پی کو بتایا کہ انہوں نے دو دھماکوں کی آوازیں سنی تھیں جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ڈرون حملہ تھا۔ یمن کے وزیر اعظم مائین عبد المالک سعید اور دیگر کو فوری طور پر ہوائی اڈے سے شہر کے ماشق محل منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ فوج اور سکیورٹی فورسز نے محل کے آس پاس کے علاقے کو سیل کردیا۔

وزیر مواصلات نے کہا: ’طیارے پر بمباری سے تباہی ہو سکتی تھی۔‘

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا طیارہ ہی حملے کا ہدف تھا کیونکہ اس کو کچھ دیر پہلے ہی لینڈنگ کرنا تھی۔

دوسری یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے ان دھماکوں کا الزام حوثی باغیوں پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے ہمیں اپنے فرائض کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔‘

بعدازاں یمنی وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ وہ اور ان کی کابینہ کے ارکان محفوظ ہیں۔ انہوں نے دھماکوں کو ایک ’بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائی‘ قرار دیا جو یمنی ریاست اور اس کے عظیم عوام کے خلاف جنگ کا حصہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔