کیرالہ میں مانسون کی دستک، محکمہ موسمیات نے 9 ضلعوں میں جاری کیا ’یلو الرٹ‘

Source: S.O. News Service | Published on 1st June 2020, 8:58 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

تروواننت پورم،یکم جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوب مغربی مانسون نے کیرالہ میں دستک دے دی ہے۔ یہ ٹھیک اسی دن پہنچا ہے جس دن ساحلی ریاست سے اس کے ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اس ہفتہ کے آغاز میں کہا تھا کہ مانسون والی بارش یکم جون کے آس پاس ہندوستان میں دستک دے سکتی ہے۔ اس سے قبل اس نے 5 جون کو مانسون کی آمد کا امکان ظاہر کیا تھا، لیکن بعد میں بیان تبدیل کیا گیا۔ 2019 میں مانسون نے 8 جون کو کیرالہ میں دستک دی تھی۔

کیرالہ میں زبردست بارش کے درمیان ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ریاست کے 9 اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کیرالہ کے تروواننت پورم، کولم، پتنم تھٹا، الاپوژا، کوٹایم، ایرناکولم، ایڈوکی، ملپورم اور کنور اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

کیرالہ کے زیادہ تر علاقوں میں آج زبردست بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تروواننت پورم میں دن کا درجہ حرارت 25 ڈگری تک چلا گیا ہے۔ کیرالہ کے جنوبی ساحلی علاقوں اور لکشدیپ میں گزشتہ چار دنوں سے لگاتار بارش ہو رہی ہے۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ "جنوب مغربی مانسون آج، یکم جون 2020 کو کیرالہ میں پہنچ گیا۔" بحر عرب کے اوپر گرداب 'نسرگ' کے بننے سے کیرالہ میں مانسون کی شروعات کے حالات موافق ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اراضی سائنس وزارت کے سکریٹری مادھون راجیون نے 15 اپریل کو اپنی قیاس آرائی میں کہا تھا کہ اس سال مانسون کی بارش عام طور سے طویل مدت کے بعد 100 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ اس میں 5 فیصد کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ بہر حال، آئی ایم ڈی مانسون کے تعلق سے دوسرے مرحلہ کی پیشین گوئی جاری کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...