سرسی ڈی وائی ایس پی سے کی گئی یلاپور رکن اسمبلی شیورام کوڈھونڈنکالنے کی گزارش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th July 2019, 7:11 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

یلاپور 18/جولائی (ایس او نیوز) کانگریس اور جے ڈی ایس کے اراکین نے بغاوت کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس سے دور رہنے اور وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کی جانب سے پیش کی گئی ’اعتماد‘ کی تحریک کے حق میں ووٹ نہ دینے کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے مخلوط حکومت گرنا یقینی ہوچلا ہے۔ 

 اس دوران کانگریس کی طرف سے اپنے باغی اراکین کو دَل بدلی قانون کے تحت ’نااہل‘ قرار دینے کا عمل شروع کیے جانے کی با ت سامنے آ رہی ہے۔ اور دوسری طرف کچھ اراکین اسمبلی کے ’گم‘ ہوجانے کی شکایتیں بھی مختلف پولیس تھانوں میں کانگریسی لیڈروں کی جانب سے درج کروائی گئی ہیں۔ان شکایات میں شک ظاہر کیا گیا ہے کہ شاید ان کے اراکین کو کہیں پر’حبس بے جا‘میں رکھا گیا ہے۔

 ایسی ہی ایک شکایت یلاپور منڈگوڈ حلقے کے رکن اسمبلی شیورام ہیبار کے تعلق سے ضلع شمالی کینرا کانگریس صدر بھیمنّا نائک کی جانب سے سرسی ڈی وائی ایس پی کے پاس درج کروائی گئی ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ پولیس’گم شدہ‘ شیورام ہیبار کو جلد سے جلدڈھونڈ نکالنے کی کارروائی کرے۔بھیمنا نائک کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10دنوں سے شیورام ہیبار ’لاپتہ‘ ہوگئے ہیں اور ان سے رابطہ قائم نہیں ہورہا ہے۔ان کے حلقے کے عوام پینے کے پانی کی قلت سے پریشان ہوگئے ہیں۔گمان ہورہا ہے کہ کچھ مفاد پرست طاقتیں انہیں اغواء کرکے زبردستی اپنے قبضے میں رکھی ہوئی ہیں۔ اس لئے فوری طور پر انہیں ڈھونڈ نے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

 ڈی وائی ایس پی کو شکایت سونپنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کانگریس ضلع صدر بھیمنا نائک نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے کسان اور عوام رکن اسمبلی سے ملاقات کے لئے ترس گئے ہیں۔ چار دن قبل ان کے گھر جاکر ملاقات کرنے کی کوشش کی گئی تھی، مگر کامیابی نہیں ملی۔ اس لئے محکمہ پولیس سے درخواست کرنا پڑا ہے کہ رکن اسمبلی کو تلاش کیا جائے۔اس موقع پر ڈی سی سی کے جنرل سیکریٹری ایس کے بھاگوت، ضلع پنچایت رکن جی این ہیگڈے،سوشیل میڈیا سیل کے کنوینر دیپک، ایڈوکیٹ ایم این نائک،سرسی بلاک کانگریس کے سابق صدر دوبھاشی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...