اُترکنڑا میں کورونا کا ایک اور معاملہ؛ یلاپور میں لڑکی کے والد کی رپورٹ آئی پوزیٹو
بھٹکل 20/مئی (ایس او نیوز) اُترکنڑا میں کورونا پوزیٹو کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جس کے ساتھ ہی یہاں کورونا معاملات کی تعداد بڑھ کر 54 کو پہنچ گئی ہے۔
ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ضلع شمالی کینرا کے یلاپور میں کل منگل کو ایک 16 سالہ لڑکی کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی تھی، آج اسُی کےوالد کی رپورٹ کورونا پوزیٹو نکلی ہے۔
خیال رہے کہ متعلقہ لڑکی اپنے والد ، والدہ اور اپنی ایک بہن کے ساتھ ممبئی سے یلاپور پہنچی تھی اور انہیں یلاپور پہنچتے ہی کورنٹائن کیا گیا تھا۔