یلاپور ضمنی انتخاب:بی جے پی امیدوار شیو رام ہیبار کی ہزیمت۔ گاؤں والوں نے واپس جانے پر کیا مجبور

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2019, 12:51 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

سرسی 28/نومبر (ایس او نیوز) کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی کے ساتھ جانے اور کنول کے نشان پریلاپور سے ضمنی انتخاب لڑنے والے شیورام ہیبار کو اپنی تشہیری مہم کے دوران بڑی ہزیمت کا سامنا کرناپڑا جب گاؤں والوں نے ان کے خلاف منفی رویہ اپنایا اور اپنے غصے کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد شیورام ہیبار کو وہاں سے منھ سے لٹکاکر واپس لوٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔

 جیسے ہی شیورام ہیبار مضافاتی علاقے میں اپنے حق میں ووٹ مانگنے کے لئے پہنچے تو مقامی عوام نے انہیں گھیرلیا اور سوالات کی بوچھاڑ کردی کہ اس سے پہلے والے انتخاب میں آپ نے بی جے پی کے خلاف بولتے ہوئے کانگریسی امیدوار کے طور پر ہم سے ووٹ مانگے تھے۔ اب اسی بی جے پی کی حمایت میں ہم سے ووٹ طلب کرنے آئے ہیں۔ہیبار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دراصل آپ نے عوام کودھوکا دیا ہے۔بی جے پی کے خلاف آپ نے جو کہا تھا اس پر آپ کو قائم رہنا چاہیے تھا۔اگر آپ کانگریس میں ہوتے تو ہم آپ کو ووٹ دیتے،لیکن آپ اپنے مفاد کے لئے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

اس صورت حال سے پریشان شیورام ہیبار نے مشتعل عوام کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنے کے لئے کسی پر زبردستی نہیں کی جارہی ہے۔ ووٹ ڈالنا ووٹر کا اپنا حق ہے۔ لیکن بدلتے ہوئے حالات میں اپنے حلقے کی ترقی کے لئے میں بی جے پی میں شامل ہوگیا ہوں۔ہیبار کی اس وضاحت کا مقامی لوگوں پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ ہیبار کے حمایتی افراد نے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش تولوگوں کااشتعال اور بڑھ گیا اور آپس میں تو تو میں میں کی صورتحال پید ا ہوگئی۔

معلوم ہو اہے کہ جب عوام کے جذبات کو کسی طرح قابو میں نہیں کیا جاسکا تو شیورام ہیبار وہاں سے مایوسی اور برہمی کے ساتھ واپس لوٹ گئے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...