یلاپور ضمنی انتخاب: ضلع میں بدلتی ہوئی کانگریس کی پوزیشن۔ اتی کرم داروں کے قائداور جنتادل ایس کے لیڈر رویندرانائک تھام سکتے ہیں کانگریس کا ہاتھ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st November 2019, 12:34 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

یلاپور21/نومبر (ایس او نیوز) کانگریس پارٹی سے بغاوت اور مخلوط حکومت کو گرانے کا سبب بننے والے شیو رام ہیبار کے لئے بی جے پی نے اپنا ٹکٹ تو دے دیا ہے، لیکن بدلتے ہوئے سیاسی حالات سے لگ رہا ہے کہ سابق ضلع انچارج وزیر اور ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کی طرف سے شیورام ہیبار کی جیت دشوار کرنے کا پورا انتظام کیا جارہا ہے۔

 بی جے پی کے کٹر حامی اورکے ایس آر ٹی سی کے چیرمین وی ایس پاٹل کے بیٹے باپو پاٹل نے ایک دن پہلے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی دیشپانڈے کی قیادت میں اپنے حامیوں کے ساتھ  وہ کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔گمان تو یہ بھی کیا جارہا ہے کہ آئندہ دنوں میں وی ایس پاٹل بھی کانگریس میں آجائیں گے۔

 اب تازہ خبر یہ مل رہی ہے کہ دیشپانڈے نے ہیبار کو سبق سکھانے کے لئے ایک اور چال چلی ہے۔ جس کے مطابق ضلع کے ہزاروں جنگلاتی زمین اتی کرم داروں کے بہت ہی مقبول لیڈر رویندرا نائک کے سر سے جنتا دل ایس کا ’گھاس کا گٹھا‘ اتار کر انہیں کانگریس کا ’ہاتھ‘تھامنے پر آمادہ کیا گیا ہے۔ اس سے دو فائدے ملنے کی توقع ہے۔ ایک تویلاپور منڈگوڈ حلقے میں موجود 20ہزار سے زائدجنگلاتی زمین کے اتی کرم دار رویندرا نائک کی وجہ سے کانگریس سے قریب ہوجائیں گے، کیونکہ گزشتہ تین دہائیوں سے رویندرا نائک ان اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور وہ لوگ ان پر بڑا اعتبار کرتے ہیں۔ دوسری طرف چونکہ رویندرا نائک نامدھاری طبقے سے ہیں اس لئے اچھا خاصا اثر رکھنے والے نامدھاری طبقے کے ووٹ بھی آسانی سے کانگریسی امیدوار بھیمنّا نائک کے حصے میں آئیں گے، جو خود بھی نامدھاری طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

 ویسے تورویندرا نائک کے لئے کانگریس کوئی نئی پارٹی نہیں ہے۔ اس سے قبل وہ کانگریس ہی میں تھے اور کئی اہم عہدوں پر فائز بھی رہے تھے۔ جب کانگریس میں مارگریٹ آلوا اور دیشپانڈے کی گروپ بندیا ں عروج پر تھیں تو رویندرا نائک نے مارگریٹ آلوا کے جھنڈے تلے رہنا پسند کیاتھا اور حالیہ امیدوار بھیمنّا نائک نے دیشپانڈے کا دامن تھام رکھا تھا۔پھر اس کے بعد انہوں نے کانگریس کو چھوڑ کر جنتادل ایس میں پناہ لی۔ گزشتہ اسمبلی انتخاب میں رویندرا نائک نے جنتا دل کے ٹکٹ پر انتخاب بھی لڑا  تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع میں جنتا دل ایس کی دن بدن گرتی ہوئی ساکھ اور آئندہ اس پارٹی کا وجود ختم ہوتا ہوا دیکھ کر رویندرا نائک نے پھر سے کانگریس کا ہاتھ تھامنے کا من بنالیا ہے۔

 یہاں یہ بات نوٹ کرنے کی ہے کہ اس سے پہلے جب بھی انتخابات ہوئے ہیں تو کانگریس لیڈر کی حیثیت سے بھیمنّا نائک اور جنتادل لیڈر کے طور پر رویندرا نائک ہمیشہ ایک دوسرے کے کٹر مخالف رہے ہیں۔ مگر اب وقت کی گردش اور سیاسی مجبوریوں نے یہ صورت حال کھڑی کردی ہے کہ دو سخت ترین سیاسی مخالف گلے مل جائیں گے اور اپنے حریف   کو جیت دلانے کے لئے رویندرانائک کو سرگرمی دکھانی پڑے گی۔توقع کی جارہی ہے کہ دوچاردن کے اندر ہی رویندرا نائک باضابطہ طورپر کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔