یلاپور ضمنی انتخاب میں کانگریس کررہی ہے اپنی سیٹ بچانے کی جان توڑ کوشش۔ داؤ پرلگی ہے بھیمنّا نائک کی سیاسی زندگی 

Source: S.O. News Service | Published on 11th November 2019, 1:31 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

یلاپور 11/نومبر (ایس او نیوز) ضمنی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی کانگریس پارٹی یلاپور حلقے میں اپنی سیٹ بچانے کی جان توڑ کوشش میں لگ گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی کانگریس ضلع صدر بھیمنّا نائک کو اس حلقے سے پارٹی کا امیدوار بنائے جانے کی وجہ سے ان کی سیاسی زندگی بھی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنے کی جد وجہد بھیمنّا نائک نے تیز کردی ہے۔ ان کا نشانہ بڑی تعداد میں ہاویک (برہمن) ووٹ حاصل کرنا ہے۔گزشتہ اسمبلی انتخاب کے دوران سرسی سداپور حلقے سے بھیمنّا نائک نے الیکشن لڑاتھا، لیکن بی جے پی کے امیدوار وشویشور ہیگڈے کاگیری کے ہاتھوں انہیں شکست کا منھ دیکھنا پڑا تھا۔اب پارٹی کے سینئر لیڈروں کے اصرار پر بھیمنّا نائک یلاپور حلقے سے میدان میں اتر رہے ہیں۔اس حلقے میں ہاویک طبقے کے ووٹ بہت زیادہ ہیں۔اس لئے اگر اس طبقے کا ووٹ کسی امیدوار کو ملتا ہے تو اس کی جیت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔سابقہ انتخاب کے دوران سرسی سداپور حلقے میں بھیمنّا نائک کو برہمنوں کے ووٹ کم ملنے کی وجہ سے ہی شکست ہوئی تھی اس لئے اس غلطی کو نہیں دہرانے کی نیت سے ان کی طرف سے مسلسل انتخابی اجلاس منعقد کرکے برہمن ووٹوں کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش جاری ہے۔کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھیمنّا نائک نے بی جے پی کے ووٹ بینک میں شگاف ڈالنے کے لئے بعض بی جے پی لیڈروں کے گھروں پربھی انتخاب سے متعلق نشستیں منعقد کی ہیں۔

 نااہل قرار دئے گئے سابق اراکین اسمبلی کی اپیل پر سپریم کورٹ 13نومبر کو اپنا فیصلہ سنانے والا ہے۔اگر فیصلہ سابق اراکین کے حق میں آتا ہے تو پھر اس حلقے سے شیورام ہیبارکو بی جے پی کا ٹکٹ ملنا یقینی ہے۔ چونکہ ہاویک برہمن پہلے سے ہی شیورام ہیبار کے خلاف رہے ہیں،گزشتہ انتخاب کے دوران بھی یلاپور کے برہمنوں نے شیورام کی سخت مخالفت کی تھی۔ اس لئے بھیمنّا نائک انتخابی چال چلتے ہوئے انہیں اپنے قریب کرنے کی تگ و دو میں لگے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بھیمنّا نائک کی یہ کوشش کہاں تک کامیاب ہوتی ہے اور نتیجہ خیز کہے جانے والے برہمن ووٹ کس کے کھاتے میں جاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔