یلاپور: قومی شاہراہ کے بیچ ہی جل کر بھسم ہوئی سمینٹ سے بھری لاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th January 2023, 9:47 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:17؍ جنوری(ایس اؤ نیوز )سیمنٹ سے بھری لاری میں اچانک آگ لگنے سے لاری مکمل طور پرجل کر خاکستر ہونے کا واقعہ ارےبائیل قومی شاہراہ 63پر منگل صبح 30-08بجے پیش آیا ہے۔

لاری باگلکوٹ سے منگلورو کے لئے نکلی تھی، لیکن ارے بائیل گھاٹ سے اترنے کے دوران لاری میں اچانک آگ لگ گئی۔ عین وقت پر لاری ڈرائیور اور کلینر لاری سے باہر نکل کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گھاٹ کے ڈھلان میں لاری نیوٹرل گئیر پر چل رہی تھی اچانک ٹائر پھٹ گیا جس کے فوری بعد لاری میں آگ لگ گئی۔

جائے وقوع پر پہنچی فائر برگیڈ اور پولس عملہ نے آگ بجھانےکی کوشش کی۔ قومی شاہراہ کے بیچوں بیچ لاری میں آگ لگنے سے کچھ دیر کے لئے شاہراہ پر ٹرافک کا نظام بگڑ گیا۔ مگر جلد ہی پولس نے معاملہ سنبھال لیا۔ لاری جلنے سے لاکھوں روپئے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ اور معاملےکو لےکر یلاپور پولس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔