یلاپور ،6؍اپریل (ایس او نیوز) تعلقہ کے کلچی سے یلاپور آرہی ایک سرکاری بس کا اسٹئیرنگ وھیل اچانک کٹ گیا جس کی وجہ سے بس بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے جھاڑیوں کی باڑھ سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں 25 طلبہ سمیت 37 مسافر زخمی ہوگئے۔
تمام زخمیوں کو علاج کے لئے یلاپور ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے۔