کرناٹک: یڈی یورپا کے استعفیٰ سے غمزدہ حامی نے کر لی خودکشی

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2021, 11:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا کے استعفیٰ سے غمزدہ ہوکر ان کے ایک حامی نے خود کشی کرلی ہے، جس پر وزیراعلی نے نوجوانوں کو اس طرح کے قدم نہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے کی شناخت روی (35) کے طور پر ہوئی ہے اور وہ چامراج نگر ضلع کے بومل پور گاؤں کا رہنے والا تھا۔

یڈی یورپا نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں بہت سے اتار چڑھاؤ آنا معمول کی بات ہے اور نوجوانوں کو ایسے قدم اٹھانے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ’’یہ صحیح قدم نہیں ہے اور میں روی کی خود کشی پر کافی غمزدہ ہوں۔ میں اس کے اس طرح کی لگاؤ سے حیرت زدہ ہوں، لیکن اس طرح کے قدم کی تعریف نہیں کرنا چاہتا‘‘۔ انہوں نے کنڑ زبان میں کیے جانے والے ایک ٹوئٹ میں کہا ’’اگر کسی خاندان کو اس طرح کے دکھ کا سامنا کرنا پڑے تو، اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا‘‘۔

پولیس نے بتایا کہ روی دہاڑی مزدور تھا اور اس نے یدی یورپا کے استعفی کی ویڈیو دیکھ کر گاؤں کے ایک اور نوجوان گروسوامی سے کہا تھا کہ یدی یورپا کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ اس بات سے وہ ساری رات پریشان رہا اور صبح کینٹین میں جاکر خودکشی کرلی۔ روی کو یڈی یورپا کے ساتھ 2017 کے ضمنی انتخابات میں دیکھا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد چامراج نگر ضلع کے بی جے پی کارکنان نے روی کے گھر کا دورہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...