نا اہل اراکین اسمبلی کو بی جے پی نے دھوکہ دیا بی جے پی پر بھروسہ کر کے ان بیوقوفوں نے بہت بڑی بھول کی: یڈ یورپا کا اعتراف

Source: S.O. News Service | Published on 2nd November 2019, 10:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍نومبر(ایس او  نیوز) وزیر اعلیٰ بی ایس یڈ یورپا نے جمعہ کے روز یہ اعتراف کرکے ریاست کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی کہ بی جے پی نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر نا اہل قرار پانے والے اراکین اسمبلی کے ساتھ دھوکہ کیا ہے- بی جے پی کی کور کمیٹی میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے یہ اعتراف کیا اور بی جے پی پر بھروسہ کرکے استعفیٰ دینے والے اراکین اسمبلی کو بے وقوف قرارد یا- بتایا جاتا ہے کہ کور کمیٹی میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے یہ اعتراف بی جے پی کے بعض لیڈروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے متعدد لیڈرنا اہل قرار پانے والے اراکین اسمبلی کے بارے میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کررہے ہیں - انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات کو دیکھتے ہوئے وہ یہ محسوس کررہے ہیں کہ انہوں نے ان اراکین اسمبلی کو استعفیٰ دینے کے لئے راضی کرکے بہت بڑی غلطی کردی-پارٹی کی کور کمیٹی کی میٹنگ جو انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں طلب کی گئی تھی اس میں وزیر اعلیٰ نے اپنے سخت تیور ظاہر کرتے ہوئے نا اہل قرار پانے والے اراکین اسمبلی کے متعلق پارٹی کے بعض رہنماؤں کے بیانات پر سخت ناراضگی دکھائی انہوں نے کہا کہ ان کو توقع نہیں تھی کہ اقتدار پر آنے کے بعد پارٹی کے لوگ اس طرح رنگ بدل لیں گے- یڈ یورپا نے کہا کہ ریاست میں اگر بی جے پی حکومت قائم ہو سکی ہے تو اس کے لئے ان 17اراکین اسمبلی کی قربانی ذمہ دار ہے- پوری پارٹی کو ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے تھا لیکن جب سے حکومت قائم ہوئی ہے انہوں نے محسوس کیا ہے کہ ہر دن پارٹی کے کسی نہ کسی حلقے سے ان اراکین اسمبلی کے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے انہیں کافی رنج ہوا - انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو اپنے آپ کو پارٹی میں بہت بڑے سمجھنے لگے ہیں انہوں نے کئی بیانات دئیے ہیں - ان لوگوں سے ایسے بیانات کی انہیں توقع نہیں تھی- بی جے پی قیادت کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ نا اہل قرار پانے والے اراکین اسمبلی بے وقوف ہیں جنہوں نے بی جے پی پر بھروسہ کرکے اپنی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا- ان کو یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ان اراکین اسمبلی کو مستعفی ہونے کے لئے راضی کرکے انہوں نے بہت بڑی غلطی کردی اور ان تمام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے- ان احمقوں نے بھی ہم پر بھروسہ کر کے استعفے دے دئے جو نہیں دینے چاہئے تھے- ایڈی یورپا نے عہدہ وزیر اعلیٰ سے کھل کربیزارگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیر اعلیٰ بننے کی کوئی خواہش نہیں تھی- اس سے پہلے تین بار وہ وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں اور یہ ان کے لئے نئی بات نہیں تھی- انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بھروسے پر استعفیٰ دینے کیلئے راضی ہونے والے اراکین اسمبلی کو پارٹی کے قومی صدر نے ممبئی میں ٹھہرایا تھا - لیکن اب ان لوگوں نے 17اراکین اسمبلی کی قربانی کو یکسر نظر انداز کردیا ہے- انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ پارٹی کا کوئی رہنما نا اہل قرار پانے والے اراکین اسمبلی کے ساتھ کھڑا ہونے کے لئے تیار نہیں - انہوں نے کہا کہ صرف اس لئے کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت قائم ہو جائے ان اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں کا ڈھائی ماہ تک رخ نہیں کیا - لیکن ان کو بی جے پی قیادت کی طرف سے جو صلہ دیا جا رہا ہے وہ افسوسناک ہے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...