کانگریس ۔جے ڈی ایس اتحادی حکومت 23مئی کے بعد گر جائے گی:یڈ یورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2019, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

شیموگہ،24؍اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی) کرناٹک میں اپوزیشن کے لیڈر اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے ریاستی صدر بی ایس یڈ یورپا نے کہا ہے کہ 23مئی کو لوک سبھا انتخابات کے نتیجے آنے کے بعد کانگریس ۔جنتا دل(سیکولر)اتحادی حکومت گر جائے گی۔یڈ یورپا نے منگل کو اپنے آبائی علاقے شکاری پور میں ووٹنگ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ 20سے زیادہ کانگریس رکن اسمبلی اتحاد کے سلسلے میں ناخوش ہیں اور وہ حکومت کو گرادیں گے ۔انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی ،وزیراعلیٰ اور ان کے خاندان کے ارکان کی مداخلت کی وجہ سے پریشان ہیں۔وہ حکومت گرا سکتے ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ بی جے پی کرناٹک کی 22لوک سبھا سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس ۔جنتا دل(سیکولر) اتحادی حکومت نے دیہی ووٹروں کو متوجہ کرنے کے لئے پیسوں کا استعمال کیا ہے لیکن یہ سب بے کار جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیموگہ کے ساتھ ساتھ کلبرگی میں بی جے پی امیدوار بھاری ووٹوں کے فرق سے جیت درج کریں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...