کانگریس کی طرف سے جاری کردہ ڈائری ایڈی یورپا کی ہے نقلی کا سرٹی فکیٹ دینے والے آئی ٹی حکام کون ہوتے ہیں:دنیش گنڈور اؤ کا سوال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd April 2019, 11:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍اپریل (ایس او نیوز) کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کردہ ڈائری بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا کی ہے۔ اس بارے میں کسی کو بھی شک وشبہ نہیں ہونا چاہئے۔ یہ وضاحتی بیان کے پی سی سی کے صدر دنیش گنڈوراؤ نے دیا۔ 

کے پی سی سی دفتر میں پیر کو طلب کردہ اخباری کانفرنس سے انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی کی جانب سے ڈائری جاری کئے جانے کے فوری بعد انکم ٹیکس محکمہ کے حکام پریس کانفرنس کے ذریعہ وضاحت پیش کرتے ہیں اور اُسے نقلی قرار دیتے ہیں تو ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ کانگریس سے جاری کردہ ڈائری پر نقلی ہونے کا لیبل لگانے والا محکمہ انکم ٹیکس کون ہوتا ہے ؟

دنیش گنڈوراو نے بتایا کہ  یہ ڈائری دوسال قبل ملی تھی لیکن مرکزی حکومت سے بی ایس ایڈی یورپا کو اس معاملہ میں تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی مخلوط حکومت کو غیر مستحکم کرکے گرانے کی کوشش پر مشتمل آپریشن کنول آڈیو میں موجود آواز کو ایڈی یورپا نے تسلیم کیا تھا۔ کہاتھا کہ ہاں یہ میری آواز ہے لیکن مکمل آڈیو نہیں ہے۔ دنیش نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ حریف پارٹی قائدین کے ساتھ نوک جھونک کرنا ہی بی جے پی کا کام ہے۔

سابق وزیر رمیش جارکی ہولی کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ وہ  کانگریس پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔گنڈوراو کے مطا بق افواہ اڑانااور جھوٹ بولنا بی جے پی والوں کا کام ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کے کاشتکاری قرضہ معافی کی کارروائی ریاست میں منظم طور پر کی جارہی ہے۔ اب تک 15؍لاکھ سے زائد کسانوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔ سدارامیا کے دور اقتدار میں اعلان کردہ 8:50ہزار کروڑ روپئے قرضہ معافی کی رقم بھی ادا کی گئی ہے۔انہوں نے اس تعلق سے بی جے پی قائد آر اشوک کو کاشتکاری قرضہ معافی سے متعلق جانکاری میں کمی ہونے کی بات کہی  یہی وجہ ہے کہ وہ قرضہ معافی معاملہ میں غلط باتیں کررہے ہیں۔

دنیش گنڈو راؤ نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے رہے کانگریس اور جے ڈی ایس کے امیدواروں کی تائید وحمایت میں ہمارے قائدین وکارکنوں کو چاہئے کہ وہ انتخابی مہم میں سرگرم حصہ لیں  ورنہ خلاف ورزی کی پاداش میں سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ مقامی سطح پر جو کچھ بھی مسائل ہوں ان مسائل کو بالائے طاق رکھیں۔ اس الیکشن میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہوئے مخلوط امیدواروں کو جتانے کی ہرشخص کو کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ریاست میں اتحادی پارٹیوں کے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلانے کے لئے کانگریس قائدین غلام نبی آزاد، پرتھوی راج چوہان، خوشبو سمیت دیگر قائدین کرناٹک آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا ، سابق وزیراعلیٰ سدارامیا، پارلیمان میں کانگریس قائد ملیکارجن کھرگے انتخابی تشہیری مہم چلائیں گے۔ وزیراعلیٰ کمارسوامی، نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور ،ریاستی وزیر آبی وسائل ڈی کے شیوکمار، کے پی سی سی الیکشن تشہیری کمیٹی کے صدر ایچ کے پاٹل سمیت دیگر قائدین علاحدہ انتخابی پروگرام چلائیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...