یتنال کانگریس کی بی ٹیم کیلئے کام کررہے ہیں: مرگیش نرانی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2021, 12:59 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍فروری (ایس او نیوز) وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی قیادت کی بھرپور تائید کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے کانکنی و ارضیات مرگیش نرانی نے کہا کہ چند مفاد پرست لوگ ایڈی یورپا اور بی جے پی حکومت کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مرگیش نرانی بی جے پی کے باغی رکن اسمبلی بسون گوڈا پاٹل یتنال کو کانگریس کی بی ٹیم کے لئے کام کرنے والے لیڈر قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا کہ پارٹی ایم ایل اے سے استعفیٰ دے کر دوبارہ منتخب ہو کر دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ یتنال اپوزیشن سے زیادہ اپنی خود کی پارٹی پر بار بار حملہ کررہے ہیں۔پارٹی کے ایک سینئر لیڈر وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کو بار بار نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی مخالف سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

ریاستی وزیر برائے چھوٹی صنعت سی سی پاٹل کے ساتھ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس میں نرانی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس اخباری کانفرنس کو منتخب وزراء اور بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے طلب کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ٹرافک کے درمیان گذرتی گاڑیو ں کو نہ روکنے وزیر داخلہ بسوراج بومئی کی ٹریفک پولس کو ہدایات

وزیر داخلہ بسوراج بومئی نے اعلان کیا ہے کہ ٹرافک قوانین کی پامالیوں کو قابو میں کرنے کے لئے ٹرافک پولیس کی طرف سے سڑکوں کے بیچوں بیچ یا کنارے پر کھڑے ہو کر گاڑیوں کو روکنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پلاسٹک کا استعمال کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی:میسورو ڈپٹی کمشنر روہنی سندوری

 ضلع کی ڈپٹی کمشنر روہنی سندوری کی صدارت میں میسور ومیں پلاسٹک کی اشیا ء کے استعمال پر کی گئی پابندی کے تعلق سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس موقع پر میسورو سٹی کارپوریشن کی کمشنر شلپا ناگ اور دوسرے سرکاری افسر اس موقع پر موجود تھے۔

کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈیورپا نے آر ایس ایس سےاپنے تعلق کو مانتے ہوئے کہا ؛میں جس مقام پر ہوں وہ آر ایس ایس کی دین ہے

کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈی یورپا نے اپنی زبان سے اقرار کیا کہ ان کا تعلق آر ایس ایس سے ہے،  اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے   یڈی یورپا نے بتایا  کہ   میں جس مقام پر ہوں وہ آر ایس ایس کی دین ہے۔

منڈیا میں پارک لاری سے تیز رفتار کار کی ٹکر؛ موقع پر ہی چار کی موت

سڑک کنارے پارک کی ہوئی لاری سے تیزرفتار کار کی ٹکر سے کار پر سوار چار لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ سنیچر کی اولین ساعتوں میں منڈیا ضلع کے مدّور تعلقہ کے کوپّا سرکل کے قریب  بنگلور۔میسور نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔

رمیش جارکی ہولی سیکس سی ڈی کا شاخسانہ؛  کرناٹکا کے 6 وزراء پر طاری ہوگئی کپکپی ۔ اپنے خلاف خبروں کی اشاعت روکنے کے لئے کھٹکھٹایا ہائی کورٹ کا دروازہ

ایڈی یورپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت میں وزارتی قلمدان رکھنے والے رمیش جارکیہولی کی سیکس سی ڈی عام ہونے کے بعد آر ٹی آئی ایکٹیویسٹ نے اعلان کیا تھا کہ اس کے پاس کچھ اور بھی وزراء کی ایسی سی ڈیز موجود ہیں جس سے سیاسی طوفان مزید تیز ہو سکتا ہے۔