یلاپورمیں دو بائک کی ٹکر : ایک بائک سوار جائے وقوع پر ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th October 2021, 8:56 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:12؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ہونشٹی کوپا کے قریب بسلے بائیل کراس پر دو بائک آپس میں ٹکرانے سے ایک بائک سوار جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا۔مہلوک بائک سوار کی شناخت کلسور کے رہنے والے  مکین دیانند ناگیندر کلیانکر (19) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دوسری بائک سوار  شیمونو لوئس سدی (58) کو ملزم گردانا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے  کہ شیمونو کلسور نے  تیز رفتاری کے ساتھ مہلوک دیانند کی بائک کو  ٹکر  مار دی جس کے نتیجے میں  بائک سوار دیانند وہیں گرگیا ،اس سے قبل علاج کے لئے کوئی خیال کرتا اس سے پہلے ہی دیانند جائے وقوع کی سانسیں رک چکی  تھیں۔ مہلوک کی بائک کے پیچھے ہیمنت واسو دیو کلیانکر (15) نامی لڑکا سوار تھا۔ یلاپور پولس تھانے میں معاملہ درج کرلینے کے بعد پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی