یلاپور میں پولیس نے ضبط کیے بغیر قانونی دستاویزات کے گجرات سے لائے جارہے جانور

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2019, 8:28 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور6/جولائی (ایس او نیوز)کسی قسم کے پرمٹ، پاس یا دوسرے قانونی دستاویزات کے بغیر گجرات سے لائے جانوروں کویلاپور پولیس نے ضبط کیا اور مشتاق عباس، جتیندرا رام جی بائی راول اور نہیش گجوجی ٹھاکر نامی تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک ٹرک میں 9بھینسیں لاد کر گجرات کے بھوج سے منگلورو کی طرف لے جائی جارہی تھیں۔پولیس نے رات کے وقت شہر کے جوڈوکیرے نامی علاقے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے قانونی اجازت نامہ نہ ہونے کے باوجود ظالمانہ انداز میں جانوروں کو ٹرک میں ٹھونس کر ٹرانسپورٹ کرنے کے الزام میں بھینسیں ضبط کرلیں اورملزمین کے خلاف یلاپور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا۔ضبط کی گئیں بھینسوں کی قیمت کا اندازہ 3.60 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ یہ جانور قربانی کے لئے منگلورو پہنچائے جارہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔