یلاپور میں پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف لاری مالکان تنطیموں کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th February 2021, 10:29 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:27؍فروری (ایس اؤ نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافے کی مخالفت میں لاری مالکان کے مختلف تنظیموں نے جمعہ کو شہر میں بند منایا۔ لاری، آٹو، ٹیاکسی اوردیگر تجارتی سواریوں نے بھی بند میں شامل ہوتےہوئے حمایت کی۔ تنظیموں نے تحصیلدار کی معرفت ریاستی گورنر اور ضلع نگراں کار وزیر کو میمورنڈم سونپا۔

تنظیموں کے عہدیداران ، مالکان اور عوام نے شہر کے اہم راستوں پر احتجاجی ریلی نکالی۔ قومی شاہراہ پر دھرنا دیتے ہوئے تھوڑی دیر کے لئے ٹرافک بند کیاتھا۔ ریلی کے دوران میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت میں نعرے بازی کرتے ہوئے  تحصیلدار دفتر تک پہنچے۔ لاری مالکان سنگھ کے صدر مہیش نائک، ٹیاکسی مالکان سنگھ کے صدر گجو پٹگار، بسویشور لگیج آٹو ڈرائیور یونین کے ستیش نائک، بھگت سنگھ ٹیاکسی اور آٹو سنگھ کے  سنتوش نائک نے قیمتوں میں اضافہ کی سخت مذمت کرتےہوئے فوری طورپر قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا۔

دن بدن بازار میں ہرشئےکی قیمت میں اضافہ ہورہاہے، جس کا اہم سبب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑھوتری ہے۔ عام آدمی کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی میں شامل کیا جائے ،  ٹول چارج اور فاسٹ ٹیاگ نہیں ہونے پر دوبارہ فیس لوٹی جارہی ہے دن دھاڑے لوٹ مار پر قد غن لگایا جائے ۔ پرانی سواریاں گجری میں شامل کئے جانےکی پالیسی کو رد کئے جانے اور حال ہی میں جاری کئے گئے گرین ٹیکس کو ختم کرنے کا میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیا ہے۔ اس موقع پر ونایک گوتل، راجو منڈن، اشوک نائک وغیرہ موجود تھے۔ خواجہ نے میمورنڈم کی خواندگی کی۔ نوین نائک نے نظامت کی۔ ستیش نائک نے شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔