یلاپور  میں 20دنوں بعد ظاہر ہوئے رکن اسمبلی  شیورام ہیبار؛  افسران کے ساتھ ہوئی میٹنگ  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th July 2019, 6:09 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:25؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) ریاست کے باغی ارکان اسمبلی میں شامل گزشتہ 20دنوں سے ریاست سے باہر پڑوسی ریاست میں مقیم یلاپور کے رکن اسمبلی شیورام ہیبار اچانک  بدھ کی رات یلاپور پہنچے۔

صبح سویرے اپنے خاص الخاص اور حمایتیوں کے ساتھ سیاسی سطح پر  آئندہ اٹھائے جانے والے قدم کے متعلق سوچ بچارکیا۔ اس کے بعد یلاپور تعلقہ پنچایت دفتر پہنچے۔ جہاں اپنے دفتر میں افسران کے ساتھ طویل میٹنگ کی ، جس میں اپنے اسمبلی حلقہ میں ضروری اور فوری طورپر کئے جانے والے کاموں کے متعلق جانکاری حاصل کی۔

اخبارنویسوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رکن اسمبلی شیورام ہیبار نے کہاکہ میں نے بحیثیت رکن اسمبلی کرناٹکا اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش کمار کو استعفیٰ سونپاہے۔ لیکن ابھی تک میرے  استعفیٰ کو قبول  کئے جانےکے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے تو فطری طورپر میں اب بھی رکن اسمبلی ہوں ، اسی لئے میں نے آج افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں ہیبار نے کہا کہ اس طرح آفسران کے ساتھ میٹنگ کرنا  کوئی غلط کامنہیں ہے۔ اپنا دفاع کرتے ہوئے ہیبار نے کہا کہ عوام کو کوئی تکلیف یا پریشانی نہ ہو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ہدایات دینے کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔