یلاپور کے رکن اسمبلی شیورام ہیبار کا فیس بک پوسٹ : وزیر دیش پانڈے کے خلاف شکایت اور ووٹروں سے معافی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th July 2019, 6:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :15؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) ریاستی حکومت کے باغی گروہ میں شامل اترکنڑا ضلع یلاپور حلقہ کے رکن اسمبلی شیورام ہیبار نے اپنے حلقہ کے رائے دہندگان سے معافی مانگی ہے۔ وہیں ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہ شکایت کی ہے کہ اپنی ہی پارٹی   سے منسلک ایک  رکن اسمبلی  اپنے  حلقہ کے مسائل کوپوچھنے کی کوشش ہی نہیں  کرتے۔

اس طرح رکن اسمبلی شیورام ہیبار نے  اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینےکے فیصلے کی وجہ اپنی  فیس بک پر پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے  لکھا ہے کہ ’ میرے عزیز کارکنان اور رائے دہندگان بھائیوں سے اچانک ہونےو الی سیاسی ہنگامہ آرائی اور پیچیدگی کے متعلق معافی مانگتے ہوئے اپنے کٹھن فیصلے کے متعلق اپنی مجبوریوں کو آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہتاہوں۔ ترقی کو ہی اصل مقصد مان کر دوسری مرتبہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے منتخب ہونے والا میں ، اس مخلوط حکومت میں مسلسل 15مہینوں سے اپنی سخت کوششوں کے باوجود میرے اپنے حلقہ میں کوئی نیا منصوبہ شروع کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

 ایک طرف حکومت کی تفریقانہ پالیسی تو ، دوسری طرف میرے حلقہ کےمسائل کو لے کر پارٹی اعلیٰ لیڈران نے بھی میری ایک نہیں سنی  اورضلع نگراں کاروزیر نے  آگے بڑھ کر مسائل کو حل کرنےکے بجائے اپنے ہی ضلع اور پارٹی کے رکن اسمبلی کی حیثیت سے منتخب ہونے والے میرے  حلقہ کے مسائل کی طرف دھیان نہیں دیا۔شیورام ہیبار نے آگے لکھا ہے کہ میں ایسا لالچی شخص نہیں ہوں کہ  میرے حلقہ کے مفاد کو چھوڑ کر  پیسے، لالچ ، عہدے  کے لئے میرے اخلاق کو بیچ دوں، مجھے اس کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ ‘

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔