یلاپور :فوریسٹ افسران کے خلاف دیہی عوام کا راستہ روک کر احتجاج : ہتھکڑیاں پہنا کر پریڈ کرنےپر عوام ناراض

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th February 2020, 6:18 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:12؍فروری(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے منچی کیری زون فوریسٹ دفتر حدود میں ’فوریسٹ اتی کرم میں ملوث‘ ہونے کا الزام عائد کرتےہوئے چار ملزموں میں سے 2کو فوریسٹ عملے نے ہتھکڑیاں پہنا کر دیہات میں پریڈ کرائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتےہوئے کمپلی اور ہاسنگی گرام پنچایت حدود کے سیکڑوں عوام نے منچی کیری زون فوریسٹ دفتر کے سامنے  راستہ روک کر احتجاج کیا۔

بتایا گیا ہے کہ فوریسٹ محکمہ والوں نے امبی نائیڈو اور دورئیے نائیڈو پر غیرقانونی پتھر کان کنی کا الزام لگاتے ہوئے پتھر کان کنی کے اطراف گڑھے کھو د کر پتھر سپلائی کو روک دیا تھا۔ جس  پر اعتراض جتاتے ہوئے امبی اور دورئیے اور ان کے معاونین جگدیش آچاری اور ستیا نارائن نائک نے  محکمہ فوریسٹ کے  رہائشی کامپلکس پہنچ کر سپلائی روکے جانے کے متعلق سوال کیا۔ اسی دوران معاونین جگدیش اور ستیا نارائن نے فوریسٹ گارڈ پکیرپا نائک پر حملہ کرنےکی بات کہی جارہی ہے۔ یہاں فوریسٹ عملے نے امبی اور دوئیے کو فوریسٹ جیپ میں لے گئے تو جگدیش اور ستیانارائن کو ہتھکڑیاں پہنا کر منچی کیری دیہات کے درمیان میں سے کھلے عام پریڈ کراتے ہوئے لے جاکر ان  کی ہتک کئےجانے کا احتجاجیوں نے الزام لگایا ہے۔

احتجاجیو ں کی قیادت کرتےہوئے کاروار کےجن شکتی ویدیکے کے صدر مادھو نائک نےکہاکہ غلطی کی ہے تو قانونی طورپر سزا دیں، لیکن انسانی حقوق  کی خلاف ورزی کرتےہوئے ہتھکڑیاں پہنا کر عوام کے درمیان میں سے لے جانےوالوں کے خلاف محکمہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ  سخت کارروائی کرے۔ اس کے بعد فوریسٹ اور پولس محکمہ جات کے افسران کے ساتھ بات چیت بھی ہوئی۔

مقامی لیڈر وجئے کمار نے بتایا کہ نئے شہروں سے یہاں تعینات  فوریسٹ عملے کو مقامی عوام کے جذبات کا خیال رکھنا چاہئے، یہ لوگ عوام کی بے عزتی کرتےہوئے ان سے ٹھیک طرح سے بات تک نہیں کرتے، نچلی سطح کے الفاظ استعمال کرتےہوئے گالی گلوچ کرتےہیں،وئے کمار نے بتایا کہ  یکم فروری کو دو مقامی افراد اور ان کے خاندان کی کھلے عام بے عزتی کرتےہوئے جلوس نکالا گیا تھا اور اس کی وڈیو کرکے سوشیل میڈیا پر وائر ل کی گئی تھی۔ جس کے نتیجےمیں  ان کے بچے بے عزتی محسوس کرتے ہوئے  اسکول تک نہیں جارہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ   جس نے بھی اس طرح کی  کارستانی کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جائے وقوع پر پہنچے سرسی ڈی ایس پی گوپال کرشنا نایک نے احتجاجیوں کو مطمئن کرنےکی کوشش کی اور کہاکہ ہمارے عملہ کو اس طرح کی نازیبا حرکتیں  کرتے ہوئے دیکھا گیا تو  محکمہ کے اعلیٰ افسران کوجانکاری دی جائے، محکمہ  ان کے خلاف کارروائی کرنےکی سفارش کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  جنہوں نے  بھی سوشیل میڈیا پر  وڈیواور تصویریں پوسٹ کی ہیں ان کے خلاف محکمہ پولس کارروائی کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  کسی بھی حال میں یونیفارم میں اپنی ڈیوٹی انجام دینےو الے عملے پر کوئی  حملہ کرتا ہے تو یہ  جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوریسٹ محکمہ نے چاروں ملزمان کے خلاف ایک معاملہ درج کیا ہے، اسی طرح  پولس محکمہ میں بھی ایک معاملہ درج ہواہے۔ ہر مرحلے کی جانچ کی جائے گی اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے احتجاجیوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج ختم کریں۔  اس موقع پر احتجاجیوں نے معاون فوریسٹ افسر پرشانت پی کے کو میمورنڈم سونپا۔ افسرنے میمورنڈم کو وصول کرنےکے بعد اعلیٰ افسران تک پہنچا کر کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔ میمورنڈم کی نقل وزیر برائے مزدور شیورام ہیبار،اُتر کنڑا ڈپٹی کمشنر، یلاپور تحصیلدار، ضلعی  ایس پی اور  فوریسٹ وزیر کو ارسال کی گئی ہے ۔احتجاج کے دوران  جگدیش کی بیوی منگلا، بیٹی کاویا، بیٹا رماناتھ ، بھائی کرشنا وغیرہ کو  افسران کے ساتھ تکرار کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا مگر  افسران نے انہیں مطمئن کرتےہوئے کارروائی کا بھروسہ دلایا۔ پروبیشنری اےایس پی ساحل باگلا،انسپکٹر بھیم سنگھ لمانی اور دیگر پولس اہلکار عملےکے ساتھ موجود تھے۔ احتجاج میں سیکڑوں لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔