یلاپور کے جنگلات میں قیمتی لکڑیاں چوری کرنے والے چار ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th August 2020, 1:00 AM | ساحلی خبریں |

یلاپور:16؍اگست(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے بسگوڈوبرانچ  کے مختص کردہ فاریسٹ علاقے سے قیمتی درختوں کی کٹائی کرکے اُسے سپلائی کرنے کے الزام میں فوریسٹ افسران نے چار افراد کو گرفتار کرلیا، البتہ  ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت کالما نگر کے مکین اورجے ڈی ایس تعلقہ صدر روی چندر کرشنا نائک، تلم گار کے منجوناتھ ماستی پٹگار، ادھیم نگر کے منجوناتھ دیوی داس گوڈا اور بنواسی گرام پنچایت حدود کے منڈیگہلی کے ہلیا بوموگوڈا  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ شہری علاقے کا مکین تمنا گنپتی گوڈا نامی ملزم فرار بتایاگیا ہے۔

فوریسٹ افسران نے ملزمان سے  1.380مربع میٹر پیمائش کے 21ساگوانی درختوں کے لکڑیاں اور 0.627مربع میٹر پیمائش کے 11سیسم درختوں  کے تنوں کو ضبط کرلینے کے علاوہ کارستانی کے لئے استعمال کئے گئے تین بائک، ایک پک اپ سواری کو بھی تحویل میں لیا ہے۔ ضبط شدہ لکڑیوں کی قیمت اندازاً 3لاکھ روپئے اور سواریوں کی قیمت اندازاً 5لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔

فوریسٹ  افسر گوپال کرشنا ہیگڈے نے بتایا کہ قومی تہواروں کے موقع پر جنگلات میں لکڑیوں کی چوری کی مصدقہ خبر پر فوریسٹ افسران  کڑی  نگرانی کررہے تھے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ یہ  فوریسٹ عملہ نے چار لوگوں کو لکڑیوں سمیت گرفتار کیا۔

 ڈی سی ایف گوپال کرشنا ہیگڈے  اور اے سی ایف اشوک بھٹ کی رہنمائی میں آر ایف اؤ بال سبرامنیا کی قیادت میں کارروائی انجام دی گئی۔ فاریسٹ عملہ چندرکانت شانتارام نائک، اشوک شرگانوی ، بسولنگپا ، الطاف ، شری نواس، اشوک ، سنجئے کمار، ناگراج ،الماس ، سنیل وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...