یلاپور: وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کا متاثرہ علاقوں کا دورہ : متاثرین سے بات چیت اور مناسب انتظامات کا تیقن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th July 2021, 7:06 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:29؍جولائی (ایس اؤ نیوز)بدھ کووزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے دوسرے دن ہی یعنی جمعرات کو  اترکنڑا ضلع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئےوزیراعلیٰ بسوراج بومائی نے سیلاب سے نقصان زدہ علاقوں کا خود معائنہ کیا اور افسران سے تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر متاثرین نے اپنا دکھڑا سناتےہوئے آنسو بہائے۔

تعلقہ کے تلکے بائیل، ارے بائیل علاقوں کا دورہ کرتےہوئے وزیر اعلیٰ نے زمین کھسکے مقامات کا نظارہ کیا۔ تعلقہ میں سب سے زیادہ متاثرہ مقام کلچی کا معائنہ کرنے وزیرا علیٰ پہنچے تو ایک دسویں کلاس کے متعلم نے اپنا دکھڑا سناتے ہوئے کہاکہ سر، ہمارا گھر مکمل منہدم ہوچکاہے، میری پڑھائی کیسے ہوگی؟،کچھ کروسر، ہمارے لئے راحت کا سامان کروسرکہتے ہوئے رونےلگا۔ وزیرا علیٰ نے لڑکے کو سمجھانے کی کوشش کی۔

وزیر اعلیٰ نے تلکے بائیل کی ریاستی شاہراہ 6پر  زمین کھسکے مقام پر پہنچ کر حالات کا معائنہ کیااسی دوران وہاں جمع ہوئے  سیکڑوں لوگوں نے سیلاب سےہوئے نقصانات کو بتایا ۔ جواب میں وزیر اعلیٰ نے عوام کو تیقن دیا کہ تمہارادکھ سمجھ میں آرہاہے۔ حالات کا بہتر مطالعہ کرنے کے بعد مستقل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسی طرح وزیر اعلیٰ نے ارے بائیل کی قومی شاہراہ 66، گلاپور  اور شیرور مضاف کا دورہ کرتےہوئےعوام سے بات چیت کی اور انہیں مناسب انتظامات کرنے کا تیقن دیا۔

اپنے دورے کے دوران میں اخبارنویسو ں سے گفتگو کرتےہوئےکہاکہ سیلاب سے متاثرین کی ہر طرح سے مدد کرنے کےلئے حکومت کے پاس رقم موجود ہے، نقصانات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد زائد امداد کے لئے مرکزی حکومت سے اپیل کی جائے گی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ رکن اسمبلی شیورام ہیبار، روپالی نائک، دینکر شٹی ، سنیل نائک سمیت کئی افسران  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔