یلاپور میں آنگن واڑی کارکن کا چاقو گھونپ کرقتل : ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th September 2021, 7:39 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور: 18ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے سرسی روڈ کے سرحدی علاقے توڈوگنی میں جمعرات کی رات ایک عورت کا چھرا گھونپ کر قتل کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مقتولہ کی شناخت سروجا اشوک  نائر (45)کی حیثیت کی گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سروجا نائر آنگن واڑی مرکز میں معاون کی حیثیت سے ملازم تھی۔ جب کہ ملزم کی شناخت سرسی تعلقہ بنواسی روڈ کریکوپا کے مکین کرشنا سبا نائک (46) بتائی گئی ہے۔ذرائع سے پتہ چلا ہےکہ یلاپور تعلقہ تارے ہلی ،توڈوگنی کی راما نائر (67) کی دوسری بیٹی منگلا کے ساتھ ملزم گوا میں مقیم تھا۔ ہمیشہ مارنا، ستانا ، ہراساں کیا کرتاتھا اور قتل کرنےکی دھمکی بھی دیاکرتاتھا۔ حالات سے خوف کھائی منگلا ڈیڑھ ماہ پہلے اپنے بیٹے کے ساتھ گوا سے نکل کر توڈوگنی میں اپنی بہن کے ہاں قیام تھی۔

بتایا جارہاہےکہ ملزم قاتل ہاتھوں میں چاقو تھامے قتل کے ارادے سے ہی  زور زبردستی گھر میں گھس گیا، گھر میں منگلا نظر نہیں آئی تو اس کی آپا سروجا سے جھگڑا کیا اور منگلا کو گوا نہیں بھیجنے پر مشتعل ہوکر سروجا کے پیٹ میں زور سے چاقو گھونپ دیا۔ جس کے بعد سروجا وہیں ڈھیر ہوگئی ۔ اس کے بعد منگلا کے بیٹے اکشئے زبردستی اٹھا کر لے گیاہے۔ معاملے کو لےکر یلاپور پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔ پولس نے پوکسو کے تحت مقدمہ درج کرلینے کے بعد  جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔ فوری حرکت میں آئی پولس اکشئے کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ ملزم کرشنا  کو چَوتِّی کے قریب گرفتارکیا  ۔کاروار سےماہرین  کی ٹیم  جاسوسی کتوں اور فنگر پرنٹس ماہرین  کے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔