نیوزی لینڈ نے آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ اپنے نام کی، ہندوستان کو 8 وکٹ سے شکست

Source: S.O. News Service | Published on 24th June 2021, 12:00 PM | اسپورٹس |

ساؤتھمپٹن،24؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  تیز گیند باز ٹِم ساوٌتھی کی قیادت میں گیند بازوں کی لاجواب کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے چھٹے اور آخری دن بدھ کے روز دوسری اننگ میں 170 رن پر سمیٹ دیا جس سے اسے عالمی ٹیسٹ چیمپئن بننے کے لیے 139 رن کا ہدف ملا اور اس ہدف کو اس نے 45.5 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر 140 رن بنا کر حاصل کر لیا۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے پہلا آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

کین ولیمسن نے اس فتح کے ساتھ وراٹ کوہلی کا پہلا آئی سی سی خطاب جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ وراٹ کو 2019 میں انگلینڈ میں ہوئے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہندوستان کا 2013 میں آئی سی سی چیمپئنس ٹرافی جیتنے کے بعد اگلا آئی سی سی خطاب جیتنے کا انتظار مسلسل دراز ہوتا جا رہا ہے۔

اس فائنل میں ایک اضافی دن چھٹے اور ریزرو دن کے طور پر جوڑا گیا تھا۔ میچ میں پہلے اور چوتھے دن کا کھیل پوری طرح بارش کی نذر ہو گیا تھا اور باقی تین دن بھی بارش مخل ہوئی لیکن میچ کے چھٹے اور ریزرو دن موسم مکمل صاف رہا اور نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو دوسری پاری میں 170 رن پر نمٹا کر خطاب اپنے نام کر لیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اترے نیوزی لینڈ کو آف اسپنر روی چندرن اشون نے پہلی دو کامیابیاں حاصل کرکے دو شروعاتی جھٹکے دیے لیکن کپتان ولیمسن نے راس ٹیلر کے ساتھ 96 رن کی بہترین شراکت داری کرکے پہلا عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ خطاب نیوزی لینڈ کی جھولی میں ڈال دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...