ڈبلیو ٹی سی فائنل: پھر ناکام ہوا ہندوستان کا ٹاپ آرڈر، پہلی اننگ میں 151 پر ہی گر گئے 5 وکٹ، آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2023, 10:06 AM | اسپورٹس |

لندن، 9/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستانی گیندبازوں نے دوسرے دن آسٹریلیا کو 469 پر روک کر جو خوشیاں ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں کو دی تھیں، ہندوستانی بلے بازوں نے اس پر پانی پھیر دیا۔ ایک بار پھر ہندوستان کا ٹاپ آرڈر پوری طرح سے ناکام ہو گیا اور آسٹریلیا کے ذریعہ پہلی اننگ میں بنائے گئے 469 رن کے جواب میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر اپنے 5 وکٹ گنوا دیے اور بورڈ پر رن 151 ہی بنے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سبھی بلے بازوں کو ٹھیک ٹھاک شروعات ملی لیکن وہ اسے بڑی اننگ میں تبدیل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے۔ سب سے پہلے کپتان روہت شرما آؤٹ ہوئے جنھیں 15 رن کے انفرادی اسکور پر پیٹ کمنس نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ پھر دوسرے سلامی بلے باز شبھمن گل بھی 13 رن پر پویلین لوٹ گئے۔ انھوں نے اسکاٹ بولینڈ کی ایک گیند کو چھوڑ دیا جو جا کر وکٹ پر لگ گئی۔ یعنی بغیر کوئی شاٹ کھیلے ہوئے شبھمن گل نے اپنا وکٹ گنوا دیا۔

اس کے بعد چیتیشور پجارا اور وراٹ کوہلی پر اننگ سنبھالنے کی بڑی ذمہ داری آ گئی۔ ایسے وقت میں پجارا بہت اچھے ٹچ میں دکھائی بھی دے رہے تھے لیکن شبھمن گل والی غلطی انھوں نے بھی کر دی۔ کیمرون گرین کی ایک گیند کو انھوں نے چھوڑا جو وکٹ پر جا لگا۔ پجارا نے 14 رن بنائے۔ پھر مشیل اسٹارک کی ایک بہترین اچھال لیتی ہوئی گیند کوہلی (14 رن) کے دستانے پر لگتی ہوئی اسمتھ کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ یعنی ہندوستان کو 4 بڑے جھٹکے جلدی جلدی لگ گئے۔ اس وقت ہندوستان کا اسکور 71 رن تھا۔

ہندوستان کو اس مشکل وقت میں اجنکیا رہانے اور رویندر جڈیجہ کا سہارا ملا جنھوں نے نصف سنچری کی شراکت داری کی۔ ایک طرف اجنکیا رہانے سنبھل کر کھیل رہے تھے اور دوسری طرف جڈیجہ تیزی سے رن بٹور رہے تھے۔ دونوں ہی آسٹریلیائی گیندبازوں کو پریشان کر رہے تھے، لیکن پھر آسٹریلیائی کپتان اسمتھ نے اسپنر ناتھن لائن کو گیند تھمائی۔ ان کی ایک بہترین گیند پر جڈیجہ سلپ میں اسمتھ کو کیچ دے بیٹھے۔ جڈیجہ نے 51 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رن بنائے۔ جب وہ آؤٹ ہوئے تو ہندوستان کا اسکور 142 رن تھا۔ اب سبھی کی امیدیں تیسرے دن اجنکیا رہانے پر مرکوز رہیں گی جو کہ 71 گیندوں میں 29 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ ان کا ساتھ کے ایس بھرت دے رہے ہیں جنھوں نے 14 گیندوں پر 5 رن بنائے ہیں۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط دکھائی دے رہی ہے کیونکہ وہ اب بھی ہندوستان سے 318 رن آگے ہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے سبھی گیندبازوں نے اچھی گیندبازی کی اور اس کا نتیجہ ہے کہ سبھی نے وکٹ حاصل کیے۔ مشیل اسٹارک نے 9 اوور میں 52 رن دے کر 1 وکٹ، پیٹ کمنس نے 9 اوور میں 36 رن دے کر 1 وکٹ، اسکاٹ بولینڈ نے 11 اوور میں 29 رن دے کر 1 وکٹ، کیمرون گرین نے 7 اوور میں 22 رن دے کر 1 وکٹ، اور ناتھن لائن نے 2 اوور میں 4 رن دے کر 1 وکٹ حاصل کیا۔

اس سے قبل آج جب آسٹریلیائی ٹیم پہلے دن کے 327 رن پر 3 وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا تو امید کر رہی تھی کہ رنوں کا ایک پہاڑ کھڑا کرے گی، لیکن ہندوستان کی طرف سے ایک بار پھر محمد سمیع اور محمد سراج نے شاندار شروعاتی اسپیل کیا۔ پہلے محمد سراج نے 174 گیندوں پر 163 رن بنا چکے اور خطرناک نظر آ رہے ٹریوس ہیڈ کو وکٹ کے پیچھے کے ایس بھرت کے ہاتھوں آؤٹ کرایا، اور پھر کچھ ہی دیر بعد محمد سمیع نے کیمرون گرین کو محض 6 رن کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔ کل کے دوسرے ناٹ آؤٹ بلے باز اسٹیو اسمتھ بھی آج کوئی بڑا کمال نہیں دکھا پائے کیونکہ شاردل ٹھاکر نے انھیں بولڈ آؤٹ کر 121 رنوں کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔

جلدی جلدی گرے ان 3 وکٹوں کے بعد ہندوستانی گیندبازوں نے آسٹریلیائی ٹیم کو جلد از جلد سمیٹنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ایلیکس کیری نے حالانکہ کچھ اچھے شاٹ لگاتے ہوئے 69 گیندوں پر 48 رن بنا ڈالے، لیکن وہ اس اسکور پر رویندر جڈیجہ کے شکار بن گئے۔ باقی کوئی بھی بلے باز دہائی کے اسکور تک نہیں پہنچ سکا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 121.3 اوور میں 469 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہندوستان کی طرف سے سب سے کامیاب گیندباز محمد سراج رہے جنھوں نے 28.3 اوور میں 108 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد سمیع اور شاردل ٹھاکر کو 2-2 وکٹ ملے جنھوں نے بالترتیب 29 اوور میں 122 رن اور 23 اوور میں 83 رن خرچ کیے۔ رویندر جڈیجہ کو ایک وکٹ ملا اور انھوں نے 18 اوور میں 56 رن دیئے۔ آج امیش یادو نے بھی اچھی گیندبازی کی لیکن انھیں وکٹ نہیں مل سکا۔ امیش نے 23 اوور میں 77 رن دیئے۔ ایک وکٹ رَن آؤٹ کی شکل میں گرا جس میں اکشر پٹیل کا تعاون شامل تھا۔ وہ محمد سمیع کی جگہ کچھ دیر کے لیے فیلڈنگ کرنے میدان میں اترے تھے اور اپنے ڈائریکٹ تھرو سے مشیل اسٹارک کو پویلین بھیج دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...