غلطی سے ہاتھی کی جگہ کمل بٹن دب گیا تو اپنی انگلی کو ہی کاٹ کر الگ کر دیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th April 2019, 10:23 PM | ملکی خبریں |

بلند شہر:19 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) یوپی کے بلند شہر سے ایک انتہائی حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ایک شخص نے اپنی انگلی کو گنڈاسے سے کاٹ ڈالاہے۔دراصل وہ اپنی پسندیدہ پارٹی کو ووٹ دینا چاہتا تھا لیکن غلطی سے اس سے دوسری پارٹی کو ووٹ پڑ گیا،اس بات سے وہ اتنا غصہ ہوا کہ اس نے اپنی انگلی ہی کاٹ ڈالی۔اس بات سے اسے انتہائی غصہ آیا اور اس نے گھر پہنچ کر گنڈاسے سے انگلی کو ہی الگ کر دیا،خاندان کے لوگ اسے ہسپتال لے کر گئے جہاں علاج کے بعد اس کی چھٹی دے دی گئی،اس کے بھائی نے بتایاہے کہ ونڈ اپنی غلطی کی وجہ سے غصے میں تھا۔پون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ جب وہ ووٹنگ کے لیے پہنچاتو جلدی بازی میں غلط بٹن دبا دیا،اس بات سے وہ خود ہی ناراض ہو گیا،اس کے بعد گھر پہنچ کر اس نے گنڈاسے سے اپنی انگلی کو کاٹ کر الگ کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...