28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہلوانوں کی ’خواتین مہا پنچایت‘

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2023, 10:44 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 24/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنتر منتر پر ملک کے مشہور پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ دریں اثنا، پہلوانوں نے 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مہیلا مہاپنچایت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اس دن نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنے والے ہیں۔

کل یعنی 23 مئی کو احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے جنتر منتر سے انڈیا گیٹ تک مارچ کیا۔نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق  اس مارچ کے بعد پہلوان ونیش پھوگاٹ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم نے 28 مارچ کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے سامنے پرامن مہیلا مہاپنچایت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔"

ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ خواتین اس مہاپنچایت کی قیادت کریں گی۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ یہ آواز جو اٹھی ہے اسے دور دور تک جانا چاہیے۔ اگر آج ملک کی بیٹیوں کو انصاف مل گیا تو آنے والی نسلیں اس سے ہمت لیں گی۔

ونیش پھوگاٹ، بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک سمیت کئی بڑے پہلوان 23 اپریل سے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کر رہے ہیں۔ پہلوانوں نے ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔

خواتین پہلوانوں نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد 28 اپریل کو دہلی کے کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں دو ایف آئی آر درج کی گئیں۔ اس میں سنگھ کے خلاف پوسکو کے تحت ایک نابالغ لڑکی کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جبکہ ایک اور ایف آئی آر دیگر پہلوانوں کے جنسی استحصال کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔

اس ماہ کے شروع میں، دہلی پولیس نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی تھی۔ دریں اثنا، وزارت کھیل نے پہلوانوں کے الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے تک ریسلنگ فیڈریشن کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی-این سی آر میں درجہ حرارت میں اضافہ، بارش کا امکان، راجستھان میں آرنج الرٹ

راجدھانی دہلی سمیت کئی علاقوں میں گزشتہ دو تین دنوں سے شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ حالانکہ جمعہ 9 جون کو چلچلاتی دھوپ سے لوگوں کو راحت ملنے والی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 9 جون کو ہلکی بارش متوقع ہے لیکن اس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

فوج اراضی گھوٹالہ: کولکاتا کے گرفتار کاروباری امت اگروال اور دلیپ گھوش کی عدالت میں پیشی، بھیجا گیا سنٹرل جیل

رانچی کے مشہور فوج اراضی گھوٹالہ میں گرفتار کیے گئے کولکاتا کے دو بڑے کاروباریوں امت اگروال اور دلیپ گھوش کو آج سخت سیکورٹی کے درمیان رانچی واقع پی ایم ایل اے (پریونشن آف منی لانڈرنگ) کورٹ میں پیش کیا گیا۔

نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’غیر منقسم ہندوستان‘ کی تصویر پر ہنگامہ، پاکستان-نیپال کے اعتراض پر جئے شنکر نے دیا جواب

مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے جمعرات کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’غیر منقسم ہندوستان‘ کے نقشہ کو لے کر اٹھے ہنگامہ کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی ایشو نہیں ہے اور نیپال جیسے دوست ممالک نے ہندوستان کی وضاحت کو سمجھ لیا ہے، لیکن پاکستان جیسا ملک اسے سمجھنے کی صلاحیت نہیں ...

سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس پر عآپ رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا پہنچے عدالت، مل گئی فوری راحت

عام آدمی پارٹی (عآپ) رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا جس سرکاری بنگلہ میں رہ رہے ہیں، اسے خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے خلاف راگھو چڈھا نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

کیوں بکھرتا جا رہا این ڈی اے کا کنبہ؟ 4 سال میں 8 پارٹیوں نے چھوڑ دیا ساتھ، 2 پارٹیوں کے تیور تلخ

این ڈی اے میں شامل پارٹیاں اے آئی اے ڈی ایم کے (تمل ناڈو) اور جے جے پی (ہریانہ) کے رشتے ان دنوں بی جے پی سے بہت اچھے نہیں ہیں۔ دونوں ہی پارٹیوں نے این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے اور سیاسی گلیاروں میں باتیں گشت کر رہی ہیں کہ جلد ہی دونوں کی راہیں بی جے پی سے جدا ...

اڈیشہ ٹرین حادثہ: مردہ گھر بنائے گئے اسکول میں اب بچوں کو بھیجنے کے لیے تیار نہیں والدین

اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں گزشتہ ہفتہ ہوئے دردناک ٹرین حادثہ میں 288 لوگوں کی اپنی جان گنوا دی تھی۔ حادثہ کے بعد ریسکیو آپریشن چلایا گیا تھا اور بچاؤ ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا تھا جبکہ مہلوکین کی لاشوں کو پاس کے ہی ایک اسکول میں رکھا تھا۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بھٹکل شمس اسکول کا منفرد پروگرام

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر٥ جون کو بھٹکل کے کئی نجی اور سرکاری اسکولوں میں خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے، اسی طرح کا ایک انوکھا اور منفرد پروگرام معروف انگریزی میڈیم  اسکول، نیو شمس اسکول  میں بھی  منایا گیا، پہلے تو اسکول کیمپس میں شجرکاری کی گئی، جس کے دوران مہمان خصوصی کے ...

بھٹکل میں بارش ندارد؛ شدید گرمی سے لوگوں کا حال بے حال؛ ٹھنڈے پانی کی ندی بھی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل

  بھٹکل میں ابھی تک مانسون کا آغاز  نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھتی جارہی ہے۔گرمی کے ساتھ عوام کے لئے  پینے کا پانی میسر نہیں  ہے۔ جس  کو لے کر بھی عوام پریشان ہیں۔ ایک طرف  صاف پانی کے کنویں سوکھ گئے ہیں اور دوسری طرف بھٹکل کے نشیبی علاقوں میں جہاں  کے کنووں میں ...

جے این یو میں طالبات کے اغوا کی کوشش کا سنسنی خیز واقعہ! وی سی سے کارروائی کا مطالبہ

 راجدھانی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا کیمپس خواتین کے لیے محفوظ جگہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اس خیال کے برعکس یہاں 6 جون کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ طلباء کے مطابق نشے میں دھت لڑکے ہریانہ رجسٹریشن نمبر والی سفید کار کے ذریعے کیمپس میں ...

اڈیشہ ریل حادثہ: نیپال سے ہندوستان پہنچے والدین کو سخت مشقت کے بعد مل گیا 15 سالہ بیٹا، امنڈ پڑے جذبات

اڈیشہ کے بالاسور میں 2 جون کو پیش آئے خوفناک ٹرین حادثہ میں کئی لوگوں نے اپنے رشتہ داروں کو گنوا دیا۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے اور اہل خانہ امید میں در در بھٹک رہے ہیں۔ اس درمیان کئی ایسی کہانیاں بھی سامنے آ رہی ہیں جس نے لوگوں کو حیران کیا ہے۔ کچھ ایسا ہی ...