ڈبلیو پی ایل: دہلی کیپٹلز وومن نے یوپی واریرز وومن کو بہ آسانی 42 رنوں سے دی شکست، پوائنٹس ٹیبل میں دوسرا مقام حاصل

Source: S.O. News Service | Published on 8th March 2023, 11:38 AM | اسپورٹس |

ممبئی، 8/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) ڈبلیو پی ایل کا آج پانچواں مقابلہ دہلی کیپٹلز وومن اور یوپی واریرز وومن کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ دونوں ہی ٹیموں کے لیے دوسرا مقابلہ تھا اور دہلی کیپٹلز نے اس میچ میں 42 رنوں سے جیت حاصل کر پوائنٹس ٹیبل میں دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔ بہتر رَن ریٹ کی وجہ سے ممبئی پہلے پائیدان پر قابض ہے۔ دہلی کیپٹلز نے یوپی واریرز کو جیت کے لیے 212 رنوں کا ہدف دیا تھا لیکن 5 وکٹ کے نقصان پر وہ محض 169 رن ہی بنا سکی۔

آج ٹاس یوپی واریرز وومن کی کپتان الیسا ہیلی نے جیتا تھا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔ دہلی کیپٹلز کی سلامی بلے باز اور کپتان میگ لیننگ نے شروع سے ہی آتشی انداز اختیار کیا اور 42 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنوں کی اننگ کھیلی۔ شفالی ورما (17 رن) اور مریزانے کپ (16 رن) نے کچھ خاص تعاون نہیں کیا، لیکن ان کے بعد جیمیما روڈرگز (ناٹ آؤٹ 34 رن)، ایلس کیپسی (21 رن) اور جیس جوناسین (ناٹ آؤٹ 42 رن) نے تیزی سے رن بنائے اور مقررہ 20 اوور میں ٹیم کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 211 رن تک پہنچا دیا۔ یوپی کی طرف سے شبنم اسماعیل، راجیشوری گائیکواڈ، تہلیہ میک گراتھ اور صوفی ایکلیسٹن کو 1-1 وکٹ حاصل ہوئے۔ شبنم اسماعیل کو چھوڑ کر سبھی گیندبازوں نے 10 یا اس سے زیادہ کی اکونومی سے رن لٹائے۔

جب یوپی کی ٹیم 212 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری تو شروعات ہی انتہائی خراب رہی۔ شویتا سہراوت (1 رن) اور کرن نوگیرے (2 رن) جلدی جلدی آؤٹ ہو گئیں۔ پھر سلامی بلے باز اور کپتان ہیلی (24 رن) کا ساتھ دینے اتریں تہلیہ میک گراتھ نے تیزی سے رن بنانے شروع کیے۔ لیکن انھیں کسی دیگر بلے باز کا ساتھ نہیں ملا۔ دیپتی شرما 12 اور دیویکا ویدیہ 23 رن ہی بنا سکیں۔ تہلیہ نے بغیر آؤٹ ہوئے 50 گیندوں میں 90 رن بنائے۔ سمرن شیخ 6 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ 20 اوور میں یوپی کی ٹیم 5 وکٹ پر محض 169 رن بنا سکی اور 42 رنوں سے شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی کی طرف سے جیس جوناسین نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل کیے۔ 1-1 وکٹ مریزانے کپ اور شکھا پانڈے کو ملے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...