مسجدنبویؐ کے زائرین احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل درآمدکریں: السدیس

Source: S.O. News Service | Published on 20th October 2020, 12:59 PM | خلیجی خبریں |

ٰٰٰٰریاض،20؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) الحرمین الشریفین کی جنرل پریسیڈینسی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد نبویؐ کے زائرین اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دینے والے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ کووڈ سے بچاؤ کے لیے لازمی قرار دی گئی احتیاطی تدابیر پرسختی کیساتھ عمل درآمد کریں -

رپورٹ کے مطابق نماز عشا کی امامت کے بعد مسجد نبویؐ میں نمازیوں اور زائرین روضہ رسول ؐسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ مملکت کے حرمین سے متعلقہ ادارے اور الحرمین الشریفین کی انتظامیہ زائرین کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہیں تاکہ تمام زائرین آسانی اور سہولت کیساتھ موجودہ وبائی حالات میں عبادت کرسکیں اور عبادت کی ادائی کا یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے- مگر یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم سب اور تمام زائرین ان تمام احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد یقینی بنائیں جو ہماری صحت کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ضروری ہے-

الشیخ ڈاکٹر السدیس نے کورونا کی وبا کی وجہ سے بند کی گئی مسجد نبویؐ اور روضہ رسول ؐ کو زیارت کیلئے کھولے جانے پر پورے عالم اسلام کو مبارک باد پیش کی- ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن برکت کا دن ہے کہ مسلمان ایک بار پھر روضہ اطہر اور آپ کے اصحاب کی آخری آرام گاہوں کی زیارت کررہے ہیں -

انہوں نے مسجد نبوی ؐمیں آنے والے زائرین پر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی- انہوں نے خواتین زائرات سے کہا کہ وہ ان تمام ایس اوپیز پرعمل درآمد کریں، جو مردوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں - خواتین روضہ رسول ؐ میں شرعی حجاب کو یقینی بنائیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں -

خیال رہے کہ کل18اکتوبر اتوار کے روز سے سعودی عرب کی حکومت نے مسجد حرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں اور زائرین کی آمد پرعاید کی گئی پابندی میں مزید نرمی کرتے ہوئے زیادہ تعداد میں نمازیوں کی آمد کی اجازت دے دی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...