دنیا میں کورونا کا قہر، 40.88 افراد متاثر، 2.81 لاکھ افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2020, 3:00 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ؍ جنیوا؍نئی دہلی،11؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی)  کورونا وائرس (كووڈ -19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور عالمی سطح پر اب تک 40 لاکھ سے ز ائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے 187 ممالک اور خطوں میں اب تک 4088470 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 281440 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور پہلی مرتبہ ایک دن میں چار ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 67152 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2206 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک میں اب تک 20917 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ سی ایس ایس ای کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد 13 لاکھ سے زائد کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

دنیا کی عالمی طاقت تصور کیے جانے والے امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20044 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1329203 ہوگئی۔ اسی دوران 2347 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 795258 ہو گئی۔ یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 30560 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 210070 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ سپین كووڈ-19 کی وبا سے سب سے زائد متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 224390 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 26221 افراد اس وبا کے سبب جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82918 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 اموات ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد 60 سال سے زائد عمر کے تھے۔ اس دوران کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہیں، تاہم ان دو ممالک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کا نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ فرانس میں اب تک 177094 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 26380 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 169575 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7417 ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑ تے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 219183 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 31855 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے اور کورونا سے اب تک 137115 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 3739 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 107603 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6640 افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی كووڈ-19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ روس میں اب تک 209688 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1915 افراد اس وبا کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ کورونا سے لاطینی امریکی ملک برازیل میں 11123، بیلجیم میں 8656، ہالینڈ میں 5440، کینیڈا میں 4728، سویڈن میں 3225، میکسیکو میں 3465، سوئٹزرلینڈ میں 1810، آئر لینڈ میں 1446 اور پرتگال میں 1135 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 729 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہاں اب تک متاثرین کی مجموعی تعداد 29465 ہو گئی ہے جبکہ 639 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...