دنیا میں کورونا کے معاملے 71 فیصد بڑھے، لیکن اموات میں 10 فیصد گراوٹ درج

Source: S.O. News Service | Published on 7th January 2022, 9:37 PM | عالمی خبریں |

جنیوا،7؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) نئے کورونا معاملوں کی عالمی تعداد میں گزشتہ ہفتہ کے مقابلے 71 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ نئی اموات کی تعداد میں 10 فیصد کی کمی آئی ہے۔ یہ جانکاری عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے وبا کی حالت پر ایک ہفتہ واری ڈاٹا میں کہا کہ 27 دسمبر 2021 سے 2 جنوری 2022 تک تقریباً 95 لاکھ نئے معاملے سامنے آئے جب کہ 41 ہزار سے زیادہ نئی اموات ہوئیں۔

سبھی علاقوں نے ہفتہ واری معاملوں میں اضافہ درج کیا ہے، جن میں امریکہ نے سب سے زیادہ (100 فیصد)، اس کے بعد جنوب مشرقی ایشیا (78 فیصد) اور یوروپ (65 فیصد) نے رپورٹ کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ جہاں افریقہ میں ابھی نئی اموات کی تعداد میں ہفتہ واری اضافہ درج کیا گیا ہے، وہیں دنیا کے دیگر سبھی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ کے مقابلے اموات میں کمی درج کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔