دنیا کے 8 امیر ترین افراد کی دولت دنیا کی آدھی آبادی کی دولت کے برابر

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2019, 12:16 PM | عالمی خبریں |

لندن،2/دسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  دنیا بھر میں معاشی عدم مساوات یعنی امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا جا رہا ہے، دنیا بھر میں غربت دور کرنے کےلیے کام کرنے والے ادارے ’آکسفیم‘ کی رپورٹ سامنے آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 8 امیر ترین افراد کے پاس اتنی دولت ہے جو دنیا کی آدھی آبادی کے دولت کے برابر ہے۔

’آکسفیم‘ کے مطابق دنیا میں 1810 ارب پتی موجود ہیں، جن کے پاس موجود دولت دنیا کے 70 فیصد افراد کے برابر ہے، دنیا کی آدھی غریب ترین آبادی میں سے 80 فیصد افریقہ اور ہندوستان میں رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین فرد جیف بیزوس کے پاس اتنی دولت ہے کہ وہ 3 سال تک پاکستان جیسے ملک کے سالانہ بجٹ کے پیسے اپنے پلے سے ادا کرسکتے ہیں، تاہم وہ اپنی تمام تر دولت کے ساتھ امریکہ کو صرف پانچ دن چلا پائیں گے۔ آکسفیم سے پہلے مشہور عالمی میگزین ’فوربس‘نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی تھی۔

فہرست کے مطابق دنیا کا امیر ترین شخص ای کامرس کمپنی آمیزون کے جیف بیزوس ہے، جس کے پاس کل دولت 131 ارب امریکی ڈالر ہے۔ امیر ترین افراد کی فہرست میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دوسرے نمبر پر ہیں، جن کے اثاثہ ساڑھے 96 ارب ڈالر ہیں، وہ اپنے اثاثوں میں سے تقریباً 36 ارب ڈالر اپنی فلاحی تنظیم کو عطیہ کر چکے ہیں ورنہ وہ اور بھی امیر ہوتے۔فہرست میں تیسرے نمبر پر وارن بفیٹ ہیں جو 60 سے زائد کمپنیوں کے مالک ہیں، ان کی دولت ساڑھے 82 ارب ڈالر ہے۔

کرسچن ڈایور سمیت کئی لگژری آئٹمز بنانے والی کمپنیوں کے مالک بغناغد آغنوت 76ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ میکسیکو کے کارلوس سلم پانچویں، اسپین کے امینسیو اورٹیگا چھٹے، اوریکل کے لیری ایلیسن ساتویں اور فیس بک کے مارک زکربرگ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ’ اکنامک ٹائمز‘ کے مطابق ہندوستان کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی بھارت کا 20 دن کا خرچہ اٹھا سکتے ہیں۔ چین کے امیر ترین آدمی علی بابا کے جیک ما چین کا 4 دن کا خرچہ چلا سکتے ہیں جبکہ سعودی عرب کے پرنس الولید چاہیں تو اپنے ملک کا خرچہ 26 دن تک چلا سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...