ورلڈ ٹی 20 سیمی فائنل: ہندوستانی خاتون ٹیم انگلینڈ سے بدلہ لینے کے لئے تیار

Source: S.O. News Service | By INS India | Published on 22nd November 2018, 6:24 AM | اسپورٹس |

نارتھ ساؤنڈ (اینٹیگا)،21؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)اب تک بہترین کارکردگی کرنے والی ہندوستانی ٹیم آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں جمعہ کوجب انگلینڈ کا سامنا کرنے کے لئے اترے گی تو وہ گزشتہ سال ورلڈ کپ فائنل میں شکست کی کڑوی یادوں کو ختم کرنے کی کوشش کرے گی۔ انگلینڈ نے 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے دلچسپ فائنل میں ہندوستانی ٹیم کو نو رنز سے شکست دی تھی۔اس ٹورنامنٹ سے حالانکہ ہندوستان میں خواتین کرکٹ کے ایک نئے دور کی شروعات ہوئی۔ہندوستانی خاتون ٹیم نے بھی ورلڈ ٹی 20 میں اب تک اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اورناقابل تسخیر رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کی مضبوط ٹیم کو 34 رنز سے اور پھر آسٹریلیا کو 48 رنز سے شکست دے دی۔ اس طرح سے ہندوستانی ٹیم لیگ مرحلے میں اپنے تمام میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔لیکن موجودہ عالمی ون ڈے چمپئن انگلینڈ کی ٹیم کافی مضبوط ہے اور گزشتہ سال لارڈس میں ملی شکست کا بدلہ لینے کے لیے ہندوستانی خاتون ٹیم تیار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی