امریکہ نے عالمی ادارہ صحت کی مالی امداد روک دی

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2020, 5:55 AM | عالمی خبریں |

 

واشنگٹن،16/ اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے انتظامیہ کو امریکہ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو دئیے جانے والے فنڈ کو روکنے کی ہدایت دی ہے -

ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر کورونا وائرس کووڈ-19کے پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہنے اور اس سے متعلق صحیح معلومات چھپانے کا الزام لگایا ہے - انہوں نے منگل کو وہائٹ ہاؤس میں باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ آج میں اپنی انتظامیہ کو ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ کوروکنے کی ہدایت دے رہا ہوں -

کووڈ-19کے حوالہ سے بدنظمی اور اس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو چھپانے میں ڈبلیو ایچ او کے کردار کا جائزہ لیا جائے گا- ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالہ سے ڈبلیو ایچ او کی جوابدہی طے کی جانی چاہئے -امریکی صدر نے کہا کہ چین میں کورونا وائرس کیسوں کے آغاز کے ساتھ ہی ڈبلیو ایچ او اسے قابو کرنے میں ناکام رہا اور اس سے متعلق اصل صورت حال کو مسلسل چھپاتا رہا-

انہوں نے کہا کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کوسالانہ40سے50کروڑ ڈالر کی مالی امداد فراہم کرتا ہے ٹرمپ نے کہا کہ اگر ڈبلیو ایچ او نے وقت پر طبی ماہرین کو چین میں بھیج کر اصل صورت حال کا اندازہ کیا ہوتا اور اس وبا کے سلسلے میں چین کی جانب سے شفافیت میں کمی پر عالمی برادری کو آگاہ کیا ہوتا تو اس وبا کو روکا جا سکتا تھا اس سے ہزاروں لوگوں کی زندگی بچائی جا سکتی تھی اور عالمی معیشت کو ہونے والے نقصان کو بھی بچایا جا سکتا تھا-

قابل غور ہے کہ عالمی وبا کووڈ-19نے امریکہ میں بھیانک شکل اختیارکرلی ہے - جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد25ہزار سے تجاوز کرکے 25992ہوگئی ہے جبکہ 608458/ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔