عالمی یومِ ماحولیات: شہروں میں جنگلات کے علاقے کو بڑھانے کے لیے ’نگروَن‘ اسکیم کی شروعات

Source: S.O. News Service | Published on 5th June 2020, 10:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،5؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکز نے شہروں میں جنگلات کے علاقے کو بڑھانے کے مقصد سے جمعہ کے روز ’نگروَن‘ نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 200 شہروں کو شامل کیا جائے گا۔ عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر منعقدہ ایک ویبنار میں ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے مہاراشٹرا کے پونے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تیار کردہ ’وارجے اسمرتی ون‘ لانچ کر کے ’نگروَن‘ اسکیم کا آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کو 200 میونسپل کارپوریشنوں تک بڑھایا جائے گا۔ اس میں مرکزی حکومت کیمپا فنڈ سے مالی مدد دے گی۔

گزشتہ پانچ برس کے دوران یہ ’اسمرتی وَن‘ پونے کے نواحی علاقوں وارجے علاقے میں نو ہزار ایکڑ رقبے میں تیار کی گئی ہے۔ اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ مہاراشٹرا کے وزیر جنگلات سنجے راٹھور نے ’وارجے اسمرتی ون‘ سے اسکیم شروع کرنے پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

بنجر ہو چکی زمین کو دوبارہ زرخیز بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے معاہدہ یو این سی سی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ابراہیم تھیآؤ نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہندوستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا، کہ ’ترقی اور ترقی کی حمایت کرنے میں زمین کی صلاحیت کے درمیان توازن قائم رکھنے میں ہم سب حصہ لے سکتے ہیں۔ کووِڈ-19 نے ایک بار پھر یہ بتا دیا ہے کہ ہم کس حد تک فطرت (نیچچر) پر منحصر ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’لمبے عرصے تک ہمارا یہ نظریہ تھا کہ ہمیشہ کے لیے فطرت کا استحصال کرسکتے ہیں اور اس کے وسائل لا محدود ہیں۔ فضائی آلودگی، آبی آلودگی اور جانوروں میں پائے جانے والے وائرس کے انسانوں میں پھیلنے کے لیے ہم خود ذمہ دار ہیں۔ اب یہ سمجھنے کا وقت آ گیا ہے کہ فطرت کو جتنی ہماری ضرروت ہے اس سے کہیں زیادہ ہمیں فطرت کی ضرورت ہے‘۔

اقوام متحدہ کے ماحولیات سے متعلق پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اِنگر اینڈرسن نے کہا کہ کووِڈ۔19 کے ذریعے زمین نے اپنا سب سے سخت پیغام دیا ہے کہ ہمیں اپنے عادات و اطوار میں تبدیلی لانی ہوگی۔ انسانی سرگرمیوں نے زمین کے تقریباً مکمل حصے کو بدل دیا ہے۔ ہم ان اہم صورتحال کو بدل رہے ہیں جن پر حتیاتی تنوع منحصر ہے۔ ہم موسمیاتی تبدیلی اور اور کووِڈ-19 جیسی بیماریوں کو دعوت دے رہے ہیں۔ فطرت کی وارننگ پر توجہ دینے کا وقت آ گیا ہے۔

وزیر مملکت برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی بابل سپریو نے کہا کہ یہ ہماری فطرت کی جانب سے دی گئی وارننگ ہے۔ دھرتی ماتا ہمیں فطرت کا احترام کرنے کا پیغام دے رہی ہے۔ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی اور اس کی حفاظت کرنا ہندوستانی ثقافت کا حصہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا خطرہ ہے اور اسے کم کرنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے حکومت نے رواں برس شجرکاری کا ہدف بڑھا کر 145 کروڑ کر دیا ہے۔ ملک کی 35 فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے اور اگر ہر شخص ایک درخت بھی لگائے تو ماحولیاتی آلودگی کو بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں فطرت کے وسائل کا استحصال بھی کم سے کم کرنا ہوگا۔

وزارت جنگلات میں ڈائیریکٹر جنرل (جنگلات) آر پی گپتا نے کہا کہ گھنی آبادی والے شہروں میں ماحولیات کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ ہمیں فطرت کی جانب واپس لوٹنا ہوگا۔ اس تناظر میں ’نگروَن‘ منصوبہ اہم ہے۔ میونسپل کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے علاقے میں کچھ فیصد زمین جنگلات کے لیے ریزرو ہو۔ اس میں ہر کسی کو ساتھ لے کر کام کرنا ہوگا۔ وزارت ماحولیات کی جانب سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...