ورلڈ کپ پا کر انگلینڈ جھوم اُٹھا مگر فتح کے فارمولہ پر تنقیدیں ، آئی سی سی کو متنازع ضابطے پر نظرثانی کا مشورہ دیا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2019, 12:26 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں | اسپورٹس |

لندن، نئی دہلی، 16؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتوار کو اعصاب شکن میچ میں انگلینڈ کی فتح سے جہاں پورا برطانیہ جھوم اٹھا ہے اور ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے وہیں انٹر ننشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا وہ ضابطہ تنقیدوں کی زد پر آگیا ہے جس کی وجہ سے میچ اور بعد میں سُوپر اوور کے بھی ٹائی ہونے کے باوجودانگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔ ہندوستانی کرکٹ کھلاڑیوں سمیت عالمی سطح پر مذکورہ ضابطے پر سوال اٹھنے لگے ہیں اور اس پر نظرثانی کا مطالبہ بھی ہونے لگا ہے ۔ 

ٹریفل گراسکوائر میں جش، فتح کا جلوس نکالنے کی مانگ: اتوار کو ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے لندن کے مشہور ٹریفل گراسکوائر میں ایک بڑا اسکرین لگا کر میچ دیکھنے کا نظم کیا گیا تھا۔ اسے برطانونی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب سے تعبیر کیا جارہا ہے جہاں ہزاروں افراد نے پہنچ کر دلوں کی دھڑکنیں روکدینے والے اس میچ کا لطف  لیا بلکہ انگلینڈ کی فتح کے اعلان کے بعد پورا میدان جشن سے جھوم اُٹھا ۔ پیر کو برطانیہ کے کرکٹ شائقین نے ورلڈ کپ جیتنے پر جشن کا جلوس نکالنے کی خواہش ظاہر کی مگر لندن کی انتظامیہ نے انہیں اس کی اجازات نہیں دی۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے فتح کے جلوس کیلئے گریٹر لندن اٹھاریٹیسے رابطہ کیا مگر اسے اس کی اجازت نہیں دی گئی کیوں کہ اتوار کے کرکٹ ورلڈکپ فائنل اور ایشیز سیریز کے شروع ہونے میں بہت کم وقت ہے۔ لندن اتھاریٹی کے مطابق اس کی وجہ سے انتظامی دقتیں پیش آسکتی ہیں۔ بہرحال شائقین کرکٹ ہار ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے لندن کی سڑکوں پر فتح کا جلوسنکالنے کیلئے چینج ڈاٹ آرگ میں ایک عوامی پٹیشن شروع کردیا ہے جس کو تیزی سے مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ 

ملکہ الزبتھ نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی : اس بیچ ملکہ برطانیہ ایلزبتھ نے بھی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی جبکہ اس سے قبل شہزادہ انڈریو ، دی ڈیوک آف یارک نے میدان میں برطانوی کرکٹ ٹیم کو اپنے ہاتھوں سے ورلڈ کپ دیتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ ان کے علاوہ وزیراعظم تھریسامے نے بھی اپنی ٹیم کواعصاب شکن مقابلے میں تاریخی فتح پر مبارکباد دی ۔ بکنگھم پیلس سے جاری ہونے والے ملکہ کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’پرنس فلپ اور میں ورلڈ کپ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کی ٹیم کی فتح پر پُرجوش مبارکباد دیتے ہیں۔ ‘‘ اس کے ساتھ ہی ملکہ نے نیوزی لینڈ ٹیم کے کھیل کی بھی ستائش کرتے ہوئےکہا ہے کہ ’’انہوں نے پورے میچ میں شاندار مقابلہ کیا۔‘‘ 

فتح کا سبب بننے والا ضابطہ تنقیدوں کی زد پر : اتوار کو سانسیں روک دینے والے  مقابلے میں سُوپر اوور کے آخری گیند پر نیوزی لینڈ نے ایک رن بنا کر اسکور برابر کردیا تھا ۔ اس کے باوجود انگلینڈ کی فتح کے اعلان نے جہاں دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو تھوڑی دیر کیلئے حیران کردیا وہیں اب اس ضابطے پر پوری کرکٹ  برادری تنقیدیں کررہی ہے جس کی رو سے مقابلہ برابر ہونے کے باوجود انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا ۔ ورلڈ کپ کے مقابلوں میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی اور ہندوستانی بلے باز روہت شرما نے زیادہ چوکے لگانے کی بنیاد پر انگلینڈکو فاتح قرار دینے کے ضابطے پر ’’سنجیدگی ‘‘ سے نظرثانی کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ دیگر کئی کھلاڑیوں نے اس ضابطے کو ’’بے تکا ‘‘ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے مقابلے میں انگلینڈ نے 22چوکے اور 2چھکے لگائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ نے صرف 16؍ چوکے  ہی لگائے تھے۔ میچ میں انگلینڈ ٹیم کا پوری قوت سے مقابلہ کرنے اور اسے برابری پر ختم کرنے کے باوجود کم چوکے لگانے کی وجہ سے خطاب کا حق دار برطانوی ٹیم کو قرار دیا گیا ۔

اکثر کھلاڑیوں نے ضابطے پرنظرثانی کا مطالبہ کیا: پورے ٹورنامنٹ میں 648؍ رن  بنا کر بلے بازی میں سرفہرست رہنے والے روہت شرما نے پیر کو ٹویٹ کر کے آئی سی سی کے ضابطے پر حیرت کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق ’’کرکٹ کے چند ضوابط پر سنجیدگی سے نظرثانی کی جانی چاہئے۔ سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر جوابرکن پارلیمان ہیں نے آئی سی سی پر اپنا غصہ نکالتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اتنی اہم سطح کے مقابلے کا فیصلہ اس بنیاد پر کیسے ہوسکتا ہے کہ کس نے زیادہ چوکے لگائے ۔ آئی سی سی کا یہ ضابطہ مضحکہ خیز ہے۔ اسے ٹائی قرار دیا جانا چاہئے تھا۔ میں شاندار مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دیتاہوں۔‘‘ یووراج سنگھ نے بھی آئی سی سی کے رول سے اختلاف کیا اور کہا ہے کہ ’’ میں اس رُول سے متفق نہیں ہوں مگر رول تو رول ہے۔ 

انگلینڈ کو بالآخر ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد مگر میرا دل نیوزی لینڈ کیلئے تڑپ رہا ہے، انہوں نے آخری لمحے تک مقابلہ کیا۔ ‘‘ نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈ ر اسکاٹ اسٹائرس نے آئی سی سی کے مذکورہ ضابطے کو لطیفہ قرار دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ’’بہت خوب آئی سی سی ، یہ اچھا لطیفہ ہے۔‘‘ تنقید کرنے والوںمیں بشن سنگھ بیدی، راج دیپ سردیسائی  اور دیگر کئی اہم شخصیات شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق بلے باز ڈین جونس بھی آئی سی سی کے فیصلے کو ہضم نہیں کرسکے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ’’ڈکورڈلوئس سسٹم بنیادی طور پر رنوں اور وکٹوں پر مبنی ہے ، پھر بھی فائنل میچ کا فیصلہ چوکوں کی بنیاد پر ہوا؟میرے خیال سے یہ مناسب نہیں ہے۔‘‘آسٹریلیا کے سابق گیند باز بریٹ لی نے ضابطے میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’فاتح کا فیصلہ اس طرح کیا جانا بڑا خوفناک ہے۔‘‘ نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر ڈیون ناش نے مقابلے کے بعد کہا کہ ’’میں ٹھگا ہوامحسوس کررہوں۔‘‘2015 کے ورلڈ کپفائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ رہنے والے کائل ملس نے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے خیال سے رن اور وکٹ کا کھیل ہے، جب رن برابر ہوگئے تھے تو فیصلہ وکٹوں کی بنیاد پر ہونا چاہئے تھا۔ ‘‘ عوامی سطح پر بھی آئی سی سی کے مذکورہ ضابطے کا مذاق اُڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر خاص طورسے مذکورہ فیصلے کی بنیاد پر آئی سی سی کو نشانہ بناتے ہوئے لطائف گشت کررہے ہیں۔ 

فائنل مقابلے میں اللہ ہمارے ساتھ تھا: ایون مورگن 
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں قسمت انگلینڈ پر پوری طرح سے مہربان نظر آئی ۔ عالمی چمپئن شپ کا تاج سر پر سجانے کے بعد پریس کانفرنس میں انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن سے ’خوش قسمتی‘ سے متعلق سوالات کئے گئے ۔ مورگن کا کہنا کہ آخری اوور میں رُب آف گرین ‘ ان کے حق میں ہوا۔آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مورگن سے ایک سوال پوچھا گیا کہ ان کی فتح میں ’آئرش لّک ‘ کا کتنا کردار تھا تو انہوں نے کہا کہ انہیں میچ کے دوران عادل رشید نے بتایا تھا ’’اللہ ہمارے ساتھ ہے۔‘‘ مورگن نے کہا کہ ’’اللہ بھی ہمارے ساتھ تھا۔ میں نے عادل رشید سے پوچھا تو اس نے کہا کہ اللہ یقیناً ہمارےساتھ ہے۔ میں نے کہا کہ ہمیں ’رُب آف گرین ‘ملا۔ ‘‘ مورگن کا کہنا تھا کہ یہی دراصل انگلینڈ ٹیم کی بہترین مثال ہے کہ ہم سب مختلف پس منظر، ثقافت اور ممالک میں پروان چڑھے ہیں۔ انگلینڈ کے اسپنر معین علی اور عادل رشید کے والدین پاکستانی تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...