ورلڈ کپ 2019: ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو125 رنز سے شکست دیدی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th June 2019, 12:02 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مانچسٹ،27؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 ءکے 34ویں میچ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 125رنز سے شکست دیدی۔269رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ شروع ہوئی تو انڈین بولرز نے شروع سے ہی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔سب سے پہلے گیل نے پانچویں اوور میں چھ رنز پر وکٹ گنوا دی۔دوسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی ہوپ بھی پانچ رنز بنا پائے تھے کہ شامی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اوپنر ایمبریس نے ٹیم کو سہارا دینے کو کوشش کی مگر وہ بھی 31 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔پوران نے انڈین باﺅلرز کو سمجھ کر کھیلنے کی کوشش کی اور ٹیم کے مجموعی سکور میں 28 رنز کا اضافہ کیا،شامی نے یادیو کی گیند پر انکا کیچ پکڑا،ہولڈر بھی چھ رنز بنا کر چاہل کی گیند پر کیچ پکڑوا کر چلتے بنے،براتھویٹ بھی صرف ایک رن بنا کر بمراہ کا شکار بن گئے ،اگلی گیند پر فابیئن ایلن ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے،ہیٹمائر18رنز بنا کر محمد شامی کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،کوٹریل10رنز پر بنا کر چاہل کی دوسری وکٹ بنے،اس سے قبل مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کے ایل راہل اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا۔

ہندوستانی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے، ٹیم کا مجموعی سکور 29 تک پہنچا تو روہت شرما 18 رنز بنا کر کیمار روچ کا شکار بن گئے،دوسرے اوپنر کے ایل راہول بھی 48 رنز بنا کر ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہوگئے،نئے آنے والے بلے باز وجے شنکر اور کیدار جادیو بھی زیادہ دیر کریز پر ٹھہر سکے اور دونوں کھلاڑی بالترتیب 18 اور 7 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،کپتان ویرات کوہلی نے ایک بار پھرشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں چوتھی لگاتار نصف سنچری مکمل کی تاہم وہ ایک با ر پھرسنچری نہ بنا سکے اور72رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،ہاردک پانڈیا اور دھونی نے چھٹی وکٹ کے لیے70رنز جوڑے جس کے بعد پانڈیا46رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،محمد شامی بغیر کوئی رن بنائے کوٹریل کی دوسری وکٹ بنے،دھونی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور 2 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 56رنز بنائے جس کی بدولت بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 268رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیماروچ تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جبکہ شیلڈن کوٹریل اور ہولڈر نے دو، دو وکٹیں لیں۔ایونٹ میں ونڈیز کل 6 میچوں میں سے اب تک ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کر سکی ہے جبکہ بھارت نے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی۔پوائنٹس ٹیبل میں ویسٹ انڈیز کل 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں جبکہ ہندوستان11پوائنٹس کے ساتھ دوسترے نمبر پر براجمان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...