بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام نوجوانوں کے لئے رمضان کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th April 2021, 6:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :12؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی تعلیمی کمیٹی کے زیر اہتمام آزاد نگر کے گرین پیرڈائز شادی ہال میں نوجوانوں کے لئے بعنوان ’ کامیاب رمضان گزارنے کےلئے منصوبہ بندی کیسےکریں؟‘ ایک روزہ ورکشاپ بروز جمعہ کو منعقد ہوا۔

مولانا عبدالباری دامدا ندوی نے پاور پرزنٹیشن کے ذریعے بتایا کہ رمضان کے ایک ماہ میں ہم کس طرح کی منصوبہ بندی کریں اور کیاکیا کریں ۔ یعنی نمازوں کا اہتمام، تلاوت ِقرآن،حفظ قرآن ، حفظ و تعلیم حدیث، صبح و شام کی دعائیں  وغیرہ پر روشنی ڈالی۔ اور ورکشاپ میں شریک ہر نوجوان کو فیڈریشن کی جانب سے رمضان پلانر نامی کتابچہ بھی دیاگیا  تاکہ وہ روزانہ اس کے مطابق عمل کرتے ہوئے اپنی تربیت کرسکیں۔ورکشاپ سے قریب  200نوجوانوں نے استفادہ کیا۔ 

مہمان خصوصی مولوی محمد الیاس جاکٹی ندوی نے  فیڈریشن کے زیر اہتمام  ایک انوکھے پروگرام کے انعقا دپر فیڈریشن کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے انوکھے پروگراموں کا انعقاد ہوگا۔ مولانا نے جاپان ملک کی مثال پیش کرتےہوئے نوجوانوں سے کہاکہ منصوبہ بندی ،اور اوقات کی تنظیم بہت اہم ہوتی ہے۔ ہم صرف اپنے حدود تک بندھے نہ رہیں ، بلکہ سال بہ سال نئے نئے پروگرام کرتےہوئے عملی طورپر ترقی بھی کریں۔ تاکہ نوجوانوں کی جہاں تربیت ہوتی ہے وہیں معاشرہ بھی  ان سے مستفید  ہو۔

مولوی زیان شریف کی تلاوت قرآن سے ورکشاپ کا آغاز ہوا۔ مولوی زفیف شنگیری نے رمضان  پرنظم پیش کی۔ فیڈریشن تعلیمی کمیٹی کے سکریٹری ایڈوکیٹ  عمران لنکا نے استقبال کیا۔ فیڈریشن کے صدر مولوی عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے ورکشاپ کی صدارت کی۔ فواز منصوری نے نظامت کی۔ ڈائس پر فیڈریشن کےجنرل سکریٹری عمیر سعید رکن الدین  وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

 اتر کنڑا کی سیاسی بساط پر دیشپانڈے کی شاطرانہ چال - چت بھی اپنی پٹ بھی اپنی والی صورت حال 

گزشتہ اسمبلی الیکشن کے بعد کنارے کنارے رہنے والے سینئر کانگریسی لیڈر، سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے لوک سبھا الیکشن کے موقع پر خود کو پوری طرح فعال اور متحرک کر دیا ہے اور ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کی تشہیری مہم میں ...