انکولہ میں آم کے درخت سے گرکر مزدور ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th June 2021, 8:04 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ:17؍جون(ایس اؤ نیوز)آم درخت  پرسے پیر پھسل کر نیچے گر کر ایک شخص ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے بیلمبار گرام پنچایت حدود کے مودرانی مضاف میں پیش آیا ہے۔

مہلوک کی شناخت اشوک سوما گوڈا (42) کی حیثیت سے کی گئی   ہے۔

اشوک ایک زرعی مزدور ہونے کی وجہ سے حسب معمول مزدوری کےلئے تنکنکیری دیہات میں آم کے درخت پر چڑھ کر آم توڑ رہاتھا۔ جس کے دوران  توازن کھونے سے اس کا پیر پھسل گیا  اور نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔

اسے فوری  طورپر انکولہ کے اسپتال میں داخل کیاگیا، لیکن حالت نازک ہونے کی وجہ سے   زائد علاج کے لئے و کاروار اسپتال روانہ کیاگیا۔  بتایا گیا ہے کہ کاروار ضلعی اسپتال  پہنچنے کے بعد اسے   منگلورو لےجانے کی صلاح دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ  اسے جب  منگلورو  لے جانے کی کوشش کی گئی تو  راستے ہی میں اس نے دم توڑ دیا۔

 اس سلسلےمیں انکولہ پولس تھانہ  میں کیس درج کرلیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی