کشمیریوں کا ڈرختم ہوچکا میں دنیا میں کشمیرکا سفیر بن کرجاؤں گا اور بتاؤں گا کہ آرایس ایس کی اصلیت کیا ہے؟ مظفر آباد میں عوام سے عمران خان کاخطاب

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2019, 10:31 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

اسلام آباد،15؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کشمیر سے دفعہ 370کے خاتمہ کے اعلان کو غلط ثابت کرنے کیلئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خاطر خواہ جواب ملنے کے بعد پوری دنیا کے اہم اداروں کے دروازے کھٹکھٹانے پر مجبور ہیں -انہوں نے اپنے پروگرام کے مطابق قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ مودی سن لو!کشمیریوں کا ڈرختم ہوچکا، آپ انہیں شکست نہیں دے سکتے، میں دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کرجاؤں گا اور دنیا کو بتاؤں گا کہ آر ایس ایس کی اصلیت کیا ہے؟ہندوستانی فوج کو بتانا چاہتا ہوں کہ وادی میں انتہاپسندی اٹھے گی، کیونکہ آپ جن کے اوپر ظلم کررہے ہیں، وہ ظلم کے خلاف لڑیں گے-انہوں نے مظفر آباد میں پاک مقبوضہ کشمیری عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے پاکستانی ہوں، پھر مسلمان ہوں، کشمیر کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے- مودی سن لو، ایک بزدل انسان ہی ظلم کرتا ہے، کشمیر میں 9لاکھ فوج تعینات اور 40دنوں سے کشمیریوں کو گھروں میں بند کیا ہوا ہے- ایک دلیر انسان اور انسانیت رکھنے والا بچوں اور عورتوں پر ظلم نہیں کرسکتا- انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کومیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جتنا مرضی چاہے ظلم کرلو، آپ کامیاب نہیں ہوں گے، کیونکہ کشمیر ی عوام سے موت کا خوف ختم ہوچکا ہے، ان کا ڈر چلا گیا ہے، انہیں اب آپ شکست نہیں دے سکتے، آپ جو مرضی چاہے کرلیں - ہم سب کو پتا ہونا چاہیے کہ مودی آر ایس ایس کا بچپن کا ممبر ہے، یہ وہ جماعت ہے جس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے، جب 100سال پہلے یہ جماعت بنی تو اس کا مقصد تھا کہ ہندوستان صرف ہندوؤں کاہو، ان کے دلوں میں مسلمانوں کی نفرت بھری ہے، ان کے مطابق اگر مسلمانوں کی صدیوں سے ہندوستان میں حکومت نہ ہوتی - شاید ہندوستان بڑا سپر پاور بن چکا ہوتا-یہ مسلمانوں کو ہندوستان میں حکومت کرنے کا سبق سکھانا چاہتے تھے- میں مودی کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کرجاؤں گا اور دنیا کو بتاؤں گا کہ آر ایس ایس کی اصلیت کیا ہے؟یہ بھی ہٹلر کے راستے پر چل رہے ہیں، آر ایس ایس کے بانی ہٹلر کو رول ماڈل مانتے تھے-آر ایس ایس کے نظریے کا نقصان ہندوستانیوں کو ہوگا، کیونکہ ماڈریٹ لوگوں کا زیادہ نقصان ہے-عمران خان نے مزید کہا کہ اسی آر ایس ایس نے گاندھی کا قتل کیا تھا-اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں 50سال بعد کشمیر ایشو پر بات ہوئی ہے-پہلی بار یورپی یونین نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے-برطانوی اراکین نے آواز اٹھائی- امریکی صدر کو ان کے سینیٹرز نے خط لکھا کہ کشمیر میں مداخلت کریں، اگلے ہفتے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جا رہا ہوں - انشاء اللہ کشمیریوں کو مایوس نہیں کروں گا-کشمیریوں کیلئے وہ موقف اختیارکروں گاجو آج تک کسی نہیں لیا ہوگا-انٹرنیشنل میڈیا پر کشمیر کی ہرموقع پر بات کروں گا- آج روسی میڈیا اور کل الجزیرہ ٹی وی پر میرا انٹرویو سن لینا-پاک مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی فوج کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں سے انتہاپسندی اٹھے گی، جن کے اوپر ظلم کررہے ہیں، وہ ظلم کے خلاف لڑیں گے- دفعہ370کے بعد شملہ معاہدے کی کوئی اہمیت نہیں ہے-شملہ معاہدہ اپنی موت آپ مرچکا ہے- مودی ہمارے حوصلے کو توڑ نہیں سکتے، محرم کا مہینہ ہے امام حسین کی قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ظلم کے آگے سرنہیں جھکانا- وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کیا تم سرینگر میں خطاب کرسکتے ہو؟ہندوستان دعویٰ کررہاہے کہ مذہبی آزادی ہے، لیکن کشمیر میں عاشورہ کا جلوس نہیں نکلنے دیا گیا،کیا دنیا نے نہیں دیکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عید اور جمعہ کی نمازیں نہیں پڑھنے دی جاتیں،مساجد کو تالے لگا دیے جاتے ہیں -کشمیر میں 10لاکھ فوجیوں کو کیوں تعینات کیا گیا؟انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں جائیں گے اور کشمیریوں کا مقدمہ بھرپورانداز میں پیش کریں گے-

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...