ٹی -20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دی

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2020, 12:15 AM | اسپورٹس |

میلبورن،27/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی -20 عالمی کپ میں جمعرات کو کھیلےگئے مقابلے میں نیوزی لینڈکو شکست دےکر ٹورنا منٹ کی اپنی مسلسل تیسری جیت درج کی۔ ہرمن پریت کورکی قیادت میں ہندوستان نے یہ میچ 4 رن سے جیت کر موجودہ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ ٹاس ہارنےکے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے شفالی ورما کے 34 گیند پربنائے 46 رن کی بدولت 8 وکٹ پر133 رنوں کا اسکور بنایا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹ گنوا کر 129 رن ہی بناسکی۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 17 رن سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں اس نے بنگلہ دیش کو 18 رن سے شکست دی تھی۔ اب ٹیم کا سامنا آئندہ لیگ میچ میں 29 فروری کو سری لنکا سے ہوگا۔

ہندوستان سے ملے ہدف کےجواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم شروعات سے ہی جدوجہد کرتی رہی اور اس نے مقررہ وقفے پر اپنے وکٹ گنوائے۔ ٹیم کی سب سے مضبوط بلےباز سوزی بیٹس اورکپتان سوفی ڈیوائن کچھ خاص نہیں کرسکیں اور6 اور 14 رن بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ ایمیلیا کیر نے 19 گیندوں پرناٹ آؤٹ 34 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیل کرٹیم کو جیت دلانےکی پوری کوشش کی، لیکن وہ جیت کی منزل سے پہلے رک گئیں۔ اس اننگ میں انہوں نے 6 چوکےلگائے۔ ایمیلیا کیرکے علاوہ کیٹی مارٹن نے 28 گیندوں پر 25 رن بنائے۔ ان کے علاوہ میڈی گرین نے 23 گیندوں پر 24 رنوں کا تعاون دیا۔ ہندوستانی ٹیم کےلئے سبھی گیند بازوں نے وکٹ لئے۔ دیپتی شرما، شکھا پانڈے، راجیشوری گائیکواڑ، پونم یادو اور رادھا یادو نے ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایک بلے باز رن آؤٹ ہوئیں۔

اس سے پہلے شاندار فارم میں چل رہیں 16 سال کی شفالی ورما اور بخار کے سبب گزشتہ میچ سے باہر رہیں اسمرتی مندھانا ٹیم کےلئے اننگ کا آغاز کرنے اتریں۔ حالانکہ مندھانا 8 گیند پر 11 رن بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ مگر شفالی ورما نے جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا۔ ہندوستانی ٹیم نے پاور پلے کے اووروں میں 49 رن بنائے۔ شفالی اور تیسرے نمبرپربلےبازی کے لئے اتریں تانیہ بھاٹیہ (23) نے دوسرے وکٹ کے لئے 51 رن کی شراکت کی۔ تانیہ دسویں اوور میں پویلین لوٹ گئیں۔ روزمری مائرکی گیند پربیک ورڈ پوائنٹ پرکھڑی ایمیلیا کیرنے ان کا کیچ لیا۔ 23 رنوں کےلئے انہوں نے 25 گیندیں کھیلیں اور تین چوکےلگائے۔

تانیہ کے آؤٹ ہونے کے بعد جیمیما روڈگس (10) کریز پراتریں۔ ہندوستان نے10 اوور میں دو وکٹ پر75 رن بنائے تھے، لیکن روڈگس 12 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئیں۔ کپتان ہرمن پریت کور (1) کی خراب کارکردگی جاری رہی۔ انہیں لیگ کاسپیریک نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔ آٹھویں اور 10 ویں اوور میں جیون دان پانے والی شفالی نے بھی ایمیلیا کیرکی گیند پرڈیپ ایکسٹراکورپرہیلی جینسن کوکیچ دیا۔ انہوں نے34 گیندوں پر 4 چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے46 رن بنائے۔ بائیں ہاتھ کی بلے باز دیپتی شرما (8) اور ویدا کرشنا مورتی (6) بھی زیادہ تعاون نہیں دی پائیں۔ رادھا یادو نے آخری لمحے میں 9 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 14 رن بنائے جبکہ شکھا پانڈے 14 گیندوں پر 10 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...