ٰیڈ یورپا پوکسو کیس: متاثرہ کی ماں کی موت پر سابق وزیراعلیٰ آگئے شک کے گھیرے میں، خواتین کمیشن نے کیا جانچ کا مطالبہ
بنگلور و، 3/ستمبر ( ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹکا خواتین کمیشن نے متاثرہ لڑکی کی ماں کی موت پر شبہ ظاہر کیا ہے، جس نے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر بی ایس یڈیورپا کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ناگ لکشمی چودھری نے خاتون کی موت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے محکمہ پولیس کو خط لکھا ہے۔
چودھری نے بنگلورو سٹی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر مناسب تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے پولس کمشنر سے اس معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد سے جلد پیش کرنے کو کہا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ حلیمہ میں خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ یڈ یورپا کے خلاف 15 مارچ 2024 کو پوکسو کیس درج کیا گیا تھا۔ بنگلورو کے سداشیو نگر پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون نے شکایت درج کروائی تھی کہ یڈیورپا نے اس کی 17 سالہ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی جب وہ دو فروری 2024 کو عصمت دری کیس میں انصاف کے حصول کے لیے یدیورپا کی رہائش گاہ پر گئی تھی۔ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر، سداشیو نگر پولیس نے یدیورپا کے خلاف پوکسو اور آئی پی سی کی دفعہ 354 (A) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ریاستی حکومت نے بعد میں کیس کی تحقیقات سی آئی ڈی کو سونپ دی تھی۔
لیکن شکایت کرنے والی خاتون کی اسی سال 27 مئی کو موت کو ہوگئی۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون کی موت پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوئی ہے، لیکن اب ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے بنگلورو سٹی پولس کمشنر کو ایک خط لکھ کر خاتون کی موت کی مناسب تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔ کمیشن نے اس بات پر زور دیا کہ کیا خاتون کی موت کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا؟