افغان اہلکاروں کو ’ہنی ٹریپ‘ کے ذریعے قتل کرنے والی خواتین رہا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd November 2020, 8:10 PM | عالمی خبریں |

کابل، 23/نومبر (آئی این ایس انڈیا)افغانستان میں مبینہ طور پر طالبان کی ایما پر افغان اہلکاروں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے قتل کرنے والی دو خواتین کو افغان امن عمل کے دوران قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت چھوڑ دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق طالبان کے حقانی نیٹ ورک میں شامل مزغان اور ان کی خالہ نسرین کو ستمبر میں جیل سے چھوڑ دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اپنے جرائم کا اعتراف کرنے والی دونوں خواتین نے انٹیلی جنس ایجنٹ کا بھی قتل کیا تھا اور انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

ایک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے طالبان کمانڈر کے حکم پر نسرین کی بیٹی کو بیچنے کے بہانے سے راغب کیا اور قتل کردیا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق یہ خواتین ماہر قاتل کا روپ دھار چکی تھیں اور ہنی ٹریپ میں ماہر تھیں۔دستاویزات کے مطابق انہوں نے پولیس اہلکار کی حیثیت سے کام کرنے والے اپنے دو رشتے داروں کو بھی قتل کردیا تھا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق خواتین نے ایک رشتے دار سرکاری اہلکار کو زہر دے دیا تھا جبکہ دوسرے کی گاڑی کی سیٹ کے نیچے بم لگا دیا تھا۔

دستاویزات کے مطابق دونوں کی گرفتاری 2016 میں عمل میں آئی تھی جبکہ اس سے قبل وہ صوفی کے مزار پر دستی بم اور فائرنگ اور پولیس اسٹیشن پر حملے کے واقعات میں ملوث رہی تھیں۔مزغان نے اپنی رہائی سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ 'مجھے قتل، اغوا اور حقانی نیٹ ورک کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں اس گروپ میں دوبارہ شامل نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کی پیشگی شرط کی بنا پر طالبان قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی اور مذاکراتی وفد میں 5 خواتین بھی شامل تھیں۔امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے تحت 5 ہزار طالبان قیدیوں کے تبادلے کا وعدہ کیا گیا تھا جس کے بدلے میں طالبان نے ایک ہزار افغان سکیورٹی فورسز کے قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...